بھارتی ریسلر سمیت ملک نے کینیڈین حریف جاروس کو ’’ کاٹنے ‘‘ کا اعتراف کرلیا

ویب ڈیسک  پير 16 اپريل 2018
دفاعی چیمپئن جاروس کو اس بار سلور میڈل پر اکتفا کرنا پڑا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

دفاعی چیمپئن جاروس کو اس بار سلور میڈل پر اکتفا کرنا پڑا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

گولڈ کوسٹ: بھارتی ریسلر سمیت ملک نے مینز 125 کے جی میں گولڈ میڈل جیتا لیکن اسی کے ساتھ انھوں نے کینیڈا کے کورے جاروس کو ’ کاٹنے ‘ کا بھی اعتراف کرلیا۔

ملک نے کہا کہ یہ ذائقہ تندوری چکن جیسا نہیں تھا، اس سے قبل کینیڈین ریسلر نے سمیت پر راؤنڈ روبن مقابلے کے دوران کاٹنے کا الزام لگایا تھا، جس پر بھارتی ریسلر نے تردید کرنے کی بجائے کہا تھا کہ مجھ سے یہ حرکت غصے میں ہوگئی، اس میں انتہائی معذرت خواہ ہوں۔

دوسری جانب دفاعی چیمپئن جاروس کو اس بار سلور میڈل پر اکتفا کرنا پڑا ، حیران کن طور پر 8 برس قبل دہلی کامن ویلتھ گیمز 2010 میں جاروس نے بھی اسی نوعیت کی حرکت کی تھی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔