تحریک لبیک کے قائدین کے خلاف مقدمات سرد خانے کی نذر کردیئے گئے

ویب ڈیسک  پير 16 اپريل 2018
قائدین کے خلاف نئے سرے سے مقدمات کی تحقیقات کی جارہی ہے عدالت کیس کی سماعت کو روکے، پراسیکیوٹر کی استدعا : فوٹو : فائل

قائدین کے خلاف نئے سرے سے مقدمات کی تحقیقات کی جارہی ہے عدالت کیس کی سماعت کو روکے، پراسیکیوٹر کی استدعا : فوٹو : فائل

 اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے پراسیکیوٹر پنجاب کی درخواست پر تحریک لبیک کے قائدین کے خلاف تین مقدمات کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں تحریک لبیک کے قائد خادم حسین رضوی اور دیگر قائدین کے خلاف کیس کی سماعت جج شاہ رخ ارجمند نے کی۔ عدالت میں پولیس کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی جس میں مؤقف پیش کیا گیا کہ مقدمات کی نئے سرے سے تحقیقات کی جارہی ہے، تحقیقات مکمل ہونے کے بعد دوبارہ چالان جمع کرایا جائے گا، پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ نیا چالان جمع کرائے جانے تک کیس کی سماعت نہ کی جائے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: تحریک لبیک کے رہنما خادم رضوی سمیت 4 ملزم اشتہاری قرار

عدالت نے استغاثہ کی استدعا پر مقدمات پر مزید کارروائی روکتے ہوئے خادم حسین رضوی اور دیگر قائدین کے خلاف 3 مقدمات کو داخل دفتر کردیا اور کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔

دوسری جانب راولپنڈی پولیس کے ترجمان عمران شاہ کا کہنا ہے کہ خادم حسین رضوی اور دھرنہ قائدین کیخلاف مقدمات تحقیقاتی مراحل میں ہیں، یہ مقدمات تھانہ نیوٹاون ، صادق آباد، وارث خان اور گوجر خان میں درج کیے گئے تھے۔ دھرنا قائدین کے خلاف کسی مقدمے کا چلان عدالت میں پیش نہیں ہوا۔



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔