اسلام آباد عیاشی کا اڈہ بنتا جا رہا ہے، ہائی کورٹ

ویب ڈیسک  پير 16 اپريل 2018
عدالت نے آئی جی پولیس کو کل طلب کرلیا :  فوٹو : فائل

عدالت نے آئی جی پولیس کو کل طلب کرلیا : فوٹو : فائل

 اسلام آباد: ہائی کورٹ  نے شہر میں بڑھتی لاقانونیت کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس کو طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکوت میں بڑھتی ہوئی لاقانونیت کا نوٹس لے لیا ہے۔ ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے پولیس کی ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او کوہسار خالد اعوان کی سرزنش کی اور ریمارکس دیئے کہ پولیس اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام ہے۔

جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیئے کہ پورا شہر جرائم، منشیات، جسم فروشی اور عیاشی کا گڑھ بن گیا ہے ، آئی جی اور ایس ایس پی بتائیں کہ قحبہ خانوں اور شراب فروشی کے اڈوں کے خلاف کیا کارروائی کی، عدالت نے آئی جی پولیس کو کل طلب کرلیا۔



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔