- منجمد جھیل کو اسکیٹنگ کے ذریعے روزانہ پار کرنے والی 76 سالہ خاتون
- لاپتا بھارتی نوجوان امرجیت سنگھ کا پتا چل گیا
- اپنی زندگی کے نئے آغاز کے اعلان پر بہت پرجوش ہوں، شعیب ملک
- پاناما لیکس میں شامل سابق ڈی جی پورٹ قاسم اتھارٹی کے خلاف تحقیقات شروع
- مرید کے میں مٹی کا تنازع، فائرنگ سے 3 بھائیوں سمیت 5 ہلاک
- یوٹیوب نے آمدنی میں اضافے کے لیے شدت پسند مواد پھیلایا، رپورٹ
- دماغ کی اسکیننگ سے نفسیاتی امراض کا پتا چلانا ممکن
- سینیٹ الیکشن میں ووٹ بیچنے کا الزام؛ پی ٹی آئی ارکان نے شوکاز نوٹس پھاڑ دیئے
- آن لائن ٹیکسی سروس ‘ کریم‘ کے ملازمین اور صارفین کا ڈیٹا چوری
- ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع
- بھارتی نومسلم خاتون کے ویزا میں 6 ماہ کی توسیع
- طیبہ تشدد کیس؛ سابق جج راجا خرم اور اہلیہ ماہین کی سزا معطل
- بھارتی نائب صدر نے چیف جسٹس کے خلاف مواخذے کی قرارداد مسترد کردی
- چینی پروانہ سرگودھا کی ’’شمع‘‘ بیاہ کر لے گیا
- چیف جسٹس کو ٹکراؤ کی باتیں نہیں کرنی چاہئیں، خورشید شاہ
- علی ظفر یا میشا شفیع نہیں، جنسی ہراسانی اصل مسئلہ ہے
- پیرس اور برسلز حملے کے ملزم صالح عبد السلام کو 20 سال قید
- ایم کیوایم لندن کے ٹارگٹ کلر رئیس مما کے سنسنی خیز انکشافات
- قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقا کا شیڈول جاری
- اسلام آباد میں ایک سب انسپکٹر ایسا ہے جو آئی جی کا تبادلہ کراتا ہے، ہائیکورٹ
فوج نہ ہوتی تو پاکستان میں بھی دیگر مسلم ممالک کی طرح تباہی مچی ہوتی، عمران خان

دہشتگردی کے خلاف جنگ پہلے امریکا کی تھی اب اپنی ہوگئی ہے، چیرمین پاکستان تحریک انصاف فوٹو:فائل
مردان: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ فوج نہ ہوتی تو پاکستان میں بھی دیگر مسلم ممالک کی طرح تباہی مچی ہوتی۔
مردان میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آج کل ایک تنظیم پاک فوج کے خلاف بات کررہی ہے، میں پہلے دن سے امریکا کی جنگ کا مخالف ہوں، قبائلی علاقے میں فوج نہیں بھیجنی چاہیے تھی، لیکن اس میں فوج کا قصور نہیں بلکہ اس کا قصور ہے جس نے فوج قبائلی علاقوں میں بھیجی تھی، فوج نے تو اپنا کام کرنا تھا، یہ پہلے امریکا کی جنگ تھی اب تو اپنی جنگ ہوگئی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ جب ہم نے فوج بھیج دی اور امریکا کی جنگ لڑے، اس سے قبائلیوں کا نقصان ہوا، لوگ مارے گئے، لاپتہ ہوگئے، کاروبار گھر تباہ ہوگئے، اس مسئلے کا ایک ہی حل ہے کہ خیبرپختون خوا میں قبائلی علاقے کو ضم کردیا جائے، پاکستانی فوج کے خلاف باتیں کرنے والے پاکستان سے دشمنی کررہے ہیں، ہماری فوج ہمیں بچاتی ہے، ساری مسلم دنیا میں آگ لگی ہے، فوج نہ ہو تو باقی مسلم دنیا میں جو تباہی مچی ہے یہاں بھی مچے گی۔
عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف سے چن چن کر ضمیر فروشوں کو نکالیں گے، ہمارے چودہ یا 17 ایم پی ایز نے اپنا ضمیر بیچا، میرا وعدہ ہے کہ ایک ایک کو پارٹی سے نکالیں گے، چاہے الیکشن ہار جائیں لیکن ضمیر فروشوں کو پارٹی میں نہیں رکھیں گے۔
پی ٹی آئی چیرمین کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کہتا ہے عمران خان یہودیوں کی سازش ہے، فضل الرحمان کے ہوتے ہوئے یہودیوں کی کیا ضرورت ہے، مولانا اقتدار میں ہر پارٹی کے ساتھ مل جاتے ہو،پرویز مشرف، زرداری، نوازشریف فضل الرحمان سب کے ساتھ رہے، کشمیریوں پر ظلم ہورہا ہے اور مولانا دنیا کی سیر کررہا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ ملک کے سارے لٹیرے اکٹھے ہوگئے اور اداروں پر حملہ کررہے ہیں، سپریم کورٹ اور اداروں پر حملے کئے جارہے ہیں، یہ لوگ پاناما جےآئی ٹی ممبران کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں، سپریم کورٹ کے جج کے گھر پر گولیاں برسائی گئیں، ججز دھمکیوں سے نہ گھبرائیں، واجد ضیا قوم آپ کے ساتھ ہے، قوم اپنی عدلیہ اور انصاف کیساتھ کھڑی ہے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ دھرنوں سے قوم میں شعورآیا، پہلے جدھر اقتدار ادھر عدلیہ ہوتی تھی لیکن اب ملکی تاریخ میں پہلی عدلیہ نے ملک کے طاقتور وزیراعظم کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا، نواز شریف آپ کو تین سو ارب روپے کرپشن پر کرنے پر نکالا گیا، عوام کا پیسا چوری کرکے باہر لے گئے ہیں، میں نے خیبرپختون خوا حکومت کا ایک روپیہ اپنے اوپر خرچ نہیں کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔