نوشہرہ میں 2 خواتین سمیت 3 طلبہ پکنک مناتے ہوئے دریا میں ڈوب کر جاں بحق

جہانگیر شہزاد  پير 16 اپريل 2018
حادثہ پتھر سے پھسلنے کی وجہ سے پیش آیا، ریسکیو حکام فوٹو: ایکسپریس

حادثہ پتھر سے پھسلنے کی وجہ سے پیش آیا، ریسکیو حکام فوٹو: ایکسپریس

نوشہرہ: دریائے کابل کے تفریحی مقام کنڈ پارک میں پکنک مناتے ہوئے 2 خواتین سمیت 3 طلبہ ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اباسین یونی ورسٹی پشاور کے طلبہ نوشہرہ میں دریائے کابل کے کنارے تفریحی مقام کنڈ پارک میں پکنک منارہے تھے کہ ایک کا پتھر سے پیر پھسل گیا، خود کو بچانے کے لیے اس نے دوسرے طلبہ کو پکڑنے کی کوشش کی تو اس کے ساتھ مزید دو طلبا دریا میں جاگرے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔ جنہوں نے دو طالبات کی نعشیں نکال لیں جب کہ ایک طالب علم کی تلاش جاری ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق خواتین کی شناخت نائلہ اور نوری کے نام سے ہوئی ہے جب کہ لاپتہ نوجوان کا نام نور ہے۔ جس کی تلاش جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔