شعبان المعظم کا چاند نظر نہیں آیا، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی

ویب ڈیسک  پير 16 اپريل 2018
ملک کے کسی بھی حصے سے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ،
فوٹو: فائل

ملک کے کسی بھی حصے سے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ، فوٹو: فائل

کراچی: شعبان المعظم کا چاند نظر نہیں آیا جب کہ یکم شعبان 18 اپریل بروز بدھ کو ہو گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت شعبان کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں  ہوا۔ اجلاس کے بعد مفتی منیب الرحمان نے چاند نہ نظر آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یکم شعبان 18 اپریل بروز بدھ کو ہوگی جب کہ شب برات یکم مئی، منگل اور بدھ کی درمیانی شب کو ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔