بگ باس سیزن 12 کا نیا اور منفرد انداز

ویب ڈیسک  پير 16 اپريل 2018
عوام بھی پارٹنر کے ہمراہ آڈیشن کے لئے آسکتے ہیں۔فوٹو: فائل

عوام بھی پارٹنر کے ہمراہ آڈیشن کے لئے آسکتے ہیں۔فوٹو: فائل

 ممبئی: بھارتی متنازع شو بگ باس کے نئے سیزن کے لئے آڈیشن کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

مشہور ریئلٹی ٹی وی شو ’’بگ باس‘‘ کو بھارت میں کافی پذیرائی حاصل ہے جس کی واحد وجہ بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان کی میزبانی ہے جب کہ شو کی کامیابی کی وجہ بھی سلمان خان ہی سمجھے جاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ یہ شو مداحوں میں بہت مقبول ہے اور اب شو کے چاہنے والوں کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ بگ باس سیزن 12 کے آڈیشن کے لئے عوام کو بھی شامل کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

بھارتی متنازع شو بگ باس سیزن 12 کے حوالے سے کلر ٹی وی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خوشخبری دیتے ہوئے کہنا تھا کہ بگ باس 12 بہت جلد آرہا ہے اور اس بار ہمیں جوڑی کی تلاش ہے (خواہ وہ جوڑی بہن بھائی،دوست یہ باس)ہی کیوں نہ ہو بگ باس ہاؤس میں آسکتے ہیں جس کے لئے آڈیشن جاری ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بگ باس سیزن 11 میں سنسنی خیر مقابلے کے بعد شلپا شندے فاتح قرار پائی تھیں اب دیکھنا یہ ہے کہ سیزن 12 کتنی متنازع قصے کہانیاں اپنے ساتھ لیکر آتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔