لاہور میں ہمسائے کی 5 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش

ویب ڈیسک  منگل 17 اپريل 2018
بچی گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ اوباش ہمسایہ عمیر الیاس اسے کھینچ کر اپنی حویلی میں لے گیا (فوٹو:فائل)

بچی گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ اوباش ہمسایہ عمیر الیاس اسے کھینچ کر اپنی حویلی میں لے گیا (فوٹو:فائل)

 لاہور: گھر کے باہر کھیلنے والی پانچ سالہ بچی سے اوباش ہمسائے نے زیادتی کی کوشش کی اور لوگوں کے پہنچنے پر بھاگ نکلا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ واقعہ تھانہ باٹا پور کے علاقے بھٹے پنڈ میں گذشتہ روز پیش آیا۔ پانچ سالہ معصوم روبائشہ بھائی کے ہمراہ گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ اوباش ہمسایہ عمیر الیاس روبائشہ کو کھینچ کر اپنی حویلی میں لے گیا اور اس کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی تاہم اہل خانہ کے پہنچنے پر بدبخت ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

واقعے کے بعد ملزم کے اہل خانہ نے روبائشہ کے رشتہ داروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں جس کے بعد مظلوم ہونے کے باوجود معصوم روبائشہ کے اہل خانہ چھپ کر رہنے پر مجبور ہیں۔

روبائشہ کے اہل خانہ نے وزیر اعلی پنجاب اور اعلی عدلیہ سے واقعے کا نوٹس لینے اور ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔