- نظامِ شمسی میں موجود پوشیدہ سیارے کے متعلق مزید شواہد دریافت
- اہم کامیابی کے بعد سائنس دان بلڈ کینسر کے علاج کے لیے پُرامید
- 61 سالہ شخص کا بائیو ہیکنگ سے اپنی عمر 38 سال کرنے کا دعویٰ
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملہ؛ 2 افراد جاں بحق
- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
- کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار
- پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- سنہری درانتی سے گندم کی فصل کی کٹائی؛ مریم نواز پر کڑی تنقید
- نیویارک ٹائمز کی اپنے صحافیوں کو الفاظ ’نسل کشی‘،’فلسطین‘ استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات؛ دفعہ 144 کا نفاذ
- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- مینڈھے کی ٹکر سے معمر میاں بیوی ہلاک
- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی20 بارش کی نذر ہوگیا
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
ہمارے پاس ٹیلنٹ کی کمی نہیں، آگے بڑھنے میں کچھ وقت لگے گا، حمائمہ ملک
لاہور: بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ وماڈل حمائمہ ملک نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے لیکن درست سمت میں آگے بڑھنے میں ابھی کچھ مزید وقت لگے گا۔
’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگوکرتے ہوئے حمائمہ ملک نے کہا کہ وہ وقت دورنہیں جب پاکستان میں بننے والی فلم موضوع اورمیوزک کے ساتھ ساتھ فنکاروں کی عمدہ پرفارمنس کے باعث انٹرنیشنل مارکیٹ میں دیکھی اور پسند کی جائے گی۔
حمائمہ ملک نے کہا کہ اس کی بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ جب میں نے پاکستان میں فلمی سفر کا آغاز کیا تواچھی پرفارمنس کے بعد مجھے بالی ووڈ سے فلموں کی آفرز شروع ہوگئی تھیں اور اسی لیے کچھ ہی عرصہ میں دوفلمیں سائن کیں اوران میں کام کیا لیکن بالی ووڈ میں کام کرنے کے بعد مجھے یوں محسوس ہورہا تھا کہ شاید پاکستان میں اس طرح پروفیشنل اندازسے کام کرنے والے لوگ نہ ہونے کے برابر ہوں گے۔
اداکارہ نے بتایا کہ جب میں نے پاکستان میں فلموں میں کام شروع کیا ہے تومیں خود حیران ہوں کہ پڑھے لکھے نوجوان فلم میکرز ہی نہیں بلکہ ٹیم میں شامل تمام لوگ اس قدرپروفیشنل دکھائی دیتے ہیں کہ ان کے ساتھ کام کرتے ہوئے بہت کچھ سیکھنے کومل رہا ہے۔
حمائمہ نے کہ اکہ یہی وجہ ہے کہ میرے بعد بہت سے باصلاحیت فنکاربالی ووڈ گئے اوران کو اچھا رسپانس ملا۔ اس لیے میں سمجھتی ہوں کہ ہمارے پاس ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے لیکن درست سمت میں آگے بڑھنے میں ابھی کچھ مزید وقت لگے گا۔
اداکارہ نے کہا کہ میں نے بطور اداکارہ وماڈل بہت سے غیر ملکی ڈائریکٹرز، کیمرہ مین اور ٹیکنیشنزکے ساتھ کام کیا ہے، اس لیے میں یہ بات بخوبی سمجھ سکتی ہوں کہ ایک اچھی اور معیاری فلم بنانے کیلیے صرف جدید ٹیکنالوجی اور سرمایہ ہی درکارنہیں ہوتا بلکہ کوئی بھی پروجیکٹ اس وقت بہتر نہیں بن پاتا جب تک اس کو بنانے والے لوگ پروفیشنل نہ ہوں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔