دھونی کمر کی تکلیف میں مبتلا، آئی پی ایل میں بدستور شرکت کریں گے

اسپورٹس ڈیسک  منگل 17 اپريل 2018
کمر کی تکلیف بہت ہی شدید مگر قدرت نے مجھے بہت طاقت دی ہے، دھونی۔ فوٹو: آئی پی ایل

کمر کی تکلیف بہت ہی شدید مگر قدرت نے مجھے بہت طاقت دی ہے، دھونی۔ فوٹو: آئی پی ایل

موہالی:  چنئی سپر کنگز کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے تاہم ان کو یقین ہے کہ انجری کے باوجود بدستور آئی پی ایل میچزکھیلنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

دھونی اتوار کی شب کنگز الیون پنجاب سے میچ میں بیٹنگ کے دوران اس تکلیف کا شکار ہوئے، میدان میں ہی انھیں طبی امداد بھی لینا پڑی تھی۔ چنئی سپر کنگز کا اب اگلا میچ جمعے کو ہے۔ دھونی نے کہاکہ کمر کی تکلیف بہت ہی شدید مگر قدرت نے مجھے بہت طاقت دی ہے، میں اپنی کمر کو بہت ہی کم استعمال کرتا اور ہاتھوں سے ہی بیٹنگ کا فریضہ انجام دیتا ہوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔