امریکا میں مالیاتی بحران آنے والا ہے، بل گیٹس کی وارننگ

خبر ایجنسی  منگل 17 اپريل 2018
مستقبل قریب میں امریکا میں 2008 جیسا مالیاتی بحران اور اقتصادی مندی جنم لینے والے ہیں، بل گیٹس۔ فوٹو: سوشل میڈیا

مستقبل قریب میں امریکا میں 2008 جیسا مالیاتی بحران اور اقتصادی مندی جنم لینے والے ہیں، بل گیٹس۔ فوٹو: سوشل میڈیا

نیویارک: مائیکروسافٹ کمپنی کے شریک بانی بل گیٹس نے کہا ہے کہ امریکا میں مالیاتی بحران آنے والا ہے۔

امریکی ٹی وی کے مطابق خبروں اور سماجی امور سے متعلق ویب سائٹ سے خصوصی گفتگو میں بل گیٹس نے کہاکہ اقتصادی بحران آرہا ہے۔ مائیکروسافٹ کمپنی کے شریک بانی بل گیٹس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مستقبل قریب میں امریکا میں 2008 جیسا مالیاتی بحران اور اقتصادی مندی جنم لینے والے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔