ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو مینار پاکستان پر جلسہ کی اجازت دینے سے انکار کر دیا

نمائندہ ایکسپریس  منگل 17 اپريل 2018
کیبنٹ کمیٹی برائے لا اینڈ آرڈر نے گریٹر اقبال پارک پر کسی بھی قسم کے سیاسی یا مذہبی اجتماع پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ فوٹو: فائل

کیبنٹ کمیٹی برائے لا اینڈ آرڈر نے گریٹر اقبال پارک پر کسی بھی قسم کے سیاسی یا مذہبی اجتماع پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ فوٹو: فائل

 لاہور:  ضلعی انتظامیہ لاہور نے پی ٹی آئی قیادت کو گریٹر اقبال پارک (مینار پاکستان) پر 29 اپریل کو جلسہ کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ گریٹر اقبال پارک ایک قومی ورثہ ہے اور کیبنٹ کمیٹی برائے لا اینڈ آرڈر نے گریٹر اقبال پارک کی سیکیورٹی اور انفرا اسٹرکچر کی حفاظت کے پیش نظر اس مقام پر کسی بھی قسم کے سیاسی یا مذہبی اجتماع پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو ناصر باغ میں جلسہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔