- امریکا نے یوکرین جنگ میں روس کی مدد پر ایران پر مزید پابندیاں عائد کردیں
- پولیس لائن دھماکے کی ابتدائی رپورٹ نے سیکورٹی انتظامات پر سوالات اٹھا دیئے
- سعودی عرب؛ 4 روزہ مفت ٹرانزٹ ویزے پر عمرے اور سیاحت کی اجازت
- والدین کو جلاکر قتل کرنے والے سفاک بیٹے کو 2 بار عمر قید کی سزا
- پاکستان میں کورونا وائرس کےنئے ویریئنٹ بی ایف سیون کی تصدیق
- سانحہ پشاور کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، کور کمانڈرز کانفرنس
- آئی ایم ایف کی بنگلادیش کیلیے 4.7 ارب ڈالر قرضے کی منظوری
- پشاور خود کش حملے کی ذمہ داری کالعدم ٹی ٹی پی خراسان گروپ نے قبول کی ہے،وزیرداخلہ
- ایل پی جی کی قیمت میں 60 روپے فی کلوگرام کا بڑا اضافہ
- اپنی موت کا ڈراما رچانے کیلیے جرمن لڑکی نے ہم شکل بلاگر کو قتل کردیا
- سانحہ پشاور پر آرمی چیف پارلیمنٹ کو بریفنگ دیں، نورعالم خان
- کراچی میں ڈاکوؤں کی سڑک کے بیچ میں آزادنہ لوٹ مار کی تصاویر وائرل
- سندھ حکومت بی آر ٹی ریڈ لائن پروجیکٹ کی 100 فیصد اونر شپ لیتی ہے، شرجیل انعام میمن
- سانحہ پشاور کے بعد ضرب عضب جیسے آپریشن کی ضرورت ہے، وزیردفاع
- ایف آئی اے نے سیلاب متاثرین کے نام پر جعل سازی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا
- اے این ایف کی کارروائی؛ بلوچستان کے پہاڑوں سے بھاری مقدار میں منشیات برامد
- ایشیا کے امیر ترین بھارتی تاجر کی جائیداد میں 3 دن میں 68 ارب ڈالر کمی
- گاڑیوں کا دھواں صرف دو گھنٹے میں دماغی روابط تبدیل کرسکتا ہے
- جواں رہنے کے لیے سالانہ 20 لاکھ ڈالر خرچ کرنے والا تاجر
- بلیو اوریجن صرف خواتین عملے پر مشتمل مشن خلا میں روانہ کرے گی
پاک بھارت تجارت آزاد بنانے میں ایک مرحلہ رہ گیا، سبھروال

کھوکھراپار موناباؤ سے بھی تجارت، ثالثی کمیٹی قائم کی جائے، زبیر موتی والا، ہارون اگر ودیگر۔ فوٹو پی آئی ڈی/فائل
کراچی: پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنرشرت سبھر وال نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان چند سال سے تعلقات میں خوشگوار تبدیلی اور باہمی تجارتی تعاون سے متعلق مذاکراتی سیشنز کے نتیجے میں پاک بھارت لبرل ٹریڈ کا آخری مرحلہ رہ گیا ہے۔
یہ بات انہوں نے کراچی چیمبرآف کامرس کے صدر ہارون اگر، سندھ بورڈ آف انویسٹمنٹ کے چیئرمین زبیرموتی والا کی قیادت میں ایک نمائندہ وفد سے دورہ کراچی کے موقع پر بات چیت کے دوران کہی۔ بھارتی ہائی کمشنرنے اس بات کا اعتراف کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری کے لیے اہم پیش رفت ہوئی ہے، دوطرفہ تجارت کو لبرل کرنے کی پیشرفت کو آگے بڑھانے کیلیے دونوں جانب سے مطلوبہ تعاون اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اوربھارت کی حکومتوں نے باہمی افہام وتفہیم کے ساتھ نئی ویزا پالیسی کو موثربہ عمل کردیا ہے، بھارت سے فی الوقت بذریعہ سڑک واہگہ کے تجارتی روٹ پر137اشیا پاکستان میں درآمد کرنے کی اجازت ہے تاہم اشیا کی فہرست میں تعداد بڑھانے کے نتیجے میں تجارت کا حجم بھی مزید بڑھ سکے گا۔ انہوں نے پاک بھارت دوطرفہ تجارتی مذاکرات میں دونوں ممالک کی تاجربرادری کی حمایت وتعاون کوسراہتے ہوئے امید ظاہر کی یہ تعاون آئندہ بھی اسی دلچسپی کے ساتھ جاری رہے گا۔
اس موقع پرسندھ بورڈ آف انویسٹمنٹ کے چیئرمین زبیرموتی والا نے کہاکہ دو طرفہ تجارت دونوں ممالک کے تاجروں کے مفاد میں ہونی چاہیے، بھارت میں پاکستانی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی اجازت وقت کی اہم ضرورت ہے جبکہ سندھ بلوچستان کے تاجروں کوتجارتی مواقع فراہم کرنے کی غرض سے کھوکھرا پارمونا باؤ ٹریڈنگ روٹ بھی کھولنے کی ضرورت ہے، پاک بھارت سرحد پار تجارت کیلیے واہگہ اٹاری کی طرز پرکھوکھرا پار مونا بھاؤسرحدپر بھی باہمی تجارت کے فروغ کیلیے انفرااسٹرکچر اورانٹی گریٹیڈ چیک پوسٹ کے قیام پر بھی پیشرفت کی ضرورت ہے۔
زبیرموتی والا نے تجارت وکاروباری تنازعات کے تصفیوں کے لیے تجویز دی کہ ممبئی اورکراچی میں 6 رکنی پاک بھارت ثالثی کمیٹی قائم کی جائے جس میں ممبئی وکراچی چیمبر کے صدوریا نمائندے، ریٹائرڈ جج اورکمشنر گریڈ کے ریٹائرڈ کسٹم افسررکن ہوں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان جلد بھارت کے ساتھ منفی اشیا کی فہرست ختم کرتے ہوئے بھارت کو ایم ایف این کا درجہ دیدے گا۔ کراچی چیمبر کے صدرمحمد ہارون اگر نے بھارتی ہائی کمشنر کو درخواست کی کہ مائی کراچی نمائش میں شرکت کیلیے بھارتی چیمبرز آف کامرس اور ٹریڈ آرگنائزیشنز کو راغب کریں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔