قلمکار کسی بھی ملک کیلیے سرمایہ ہوتا ہے، نورالہدی شاہ

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 13 اپريل 2013
 پروفیسر میر حامد علی کی کتاب ’’ہمارے قومی رہنما‘‘ کی آرٹس کونسل میں تقریب رونمائی کے موقع پر مصنف نگراں وزیر سردار یاسین ملک کو کتاب پیش کر رہے ہیں، سینیٹر عبدالحسیب، احمد شاہ، شاہدہ جمیل و دیگر موجود ہیں۔ فوٹو : ایکسپریس

کراچی: نگراں صوبائی وزیراطلاعات ونشریات نورالہدی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایک عرصے سے یہ روایت چلی آرہی ہے کہ ہم اپنے ادیبوں اور دانشوروں کو بھول کر دوسرے ممالک کے شاعروں، ادیبوں اور دانشوروں کو اہمیت دیتے ہیں، ان کی بات کرتے ہوئے فخرمحسوس کرتے ہیں جب کہ یہ بہت بڑی زیادتی ہے۔

کیونکہ کسی بھی ملک کا قلمکار اس کا سرمایہ ہوتا ہے، ان خیالات کااظہارانھوں نے آرٹس کونسل کراچی میں میرحامد علی کی کتاب ’ہمارے قومی رہنما‘ کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پرسینٹرعبدالحسیب خان نے کہا کہ میر حامد کی کتاب سے نوجوان نسل کویہ معلوم ہو گا کہ ہمارے قومی رہنمائوں نے کتنی قربایناں دی ہیں، نگراں صوبائی وزیرسرداریاسین ملک نے کہا کہ میرحامدنے اپنی کتاب میں جوکچھ لکھا ہے سچ لکھا ہے، تقریب سے معین الدین حیدر، یحیی پولانی، احمدشاہ، فاطمہ ثریا بجیا اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ نظامت کے فرائض ڈاکٹرہمامیرنے انجام دیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔