- پختونخوا کابینہ؛ ایک ارب 15 کروڑ روپے کا عید پیکیج منظور
- اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما کو عمرے پرجانے کی اجازت دے دی
- وزیر اعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کر دی
- پنجاب گرمی کی لپیٹ میں، آج اور کل گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
- لاہور میں بچے کو زنجیر سے باندھ کر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل، ملزمان گرفتار
- پشاور؛ بس سے 2 ہزار کلو سے زیادہ مضر صحت گوشت و دیگر اشیا برآمد
- وزیراعلیٰ پنجاب نے نوازشریف کسان کارڈ کی منظوری دے دی
- بھارتی فوجی نے کلکتہ ایئرپورٹ پر خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی
- چائلڈ میرج اور تعلیم کا حق
- بلوچستان؛ ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، بڑی تعداد میں جعلی ادویات برآمد
- قومی ٹیم کی کپتانی! حتمی فیصلہ آج متوقع
- پی ایس 80 دادو کے ضمنی انتخاب میں پی پی امیدوار بلامقابلہ کامیاب
- کپتان کی تبدیلی کیلئے چیئرمین پی سی بی کی زیر صدارت اہم اجلاس
- پاکستان کو کم از کم 3 سال کا نیا آئی ایم ایف پروگرام درکار ہے، وزیر خزانہ
- پاک آئرلینڈ ٹی20 سیریز؛ شیڈول کا اعلان ہوگیا
- برج خلیفہ کے رہائشیوں کیلیے سحر و افطار کے 3 مختلف اوقات
- روس کا جنگی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ
- ہفتے میں دو بار ورزش بے خوابی کے خطرات کم کرسکتی ہے، تحقیق
- آسٹریلیا کے انوکھے دوستوں کی جوڑی ٹوٹ گئی
- ملکی وے کہکشاں کے درمیان موجود بلیک ہول کی نئی تصویر جاری
قائمہ کمیٹی اجلاس سے وزیرِمملکت برائے خزانہ کو نکالنے لئے گارڈز طلب
اسلام آباد: چئیرمین قائمہ کمیٹی قاسم نون نے تلخ کلامی پر وزیرمملکت برائے خزانہ رانا افضل کو اجلاس سے نکالنے کے لئے سیکیورٹی گارڈز کو طلب کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط و تحریک استحقاق کا اجلاس قاسم نون کی زیرِ صدارت ہوا۔ اجلاس میں آئی جی اسلام آباد، آئی جی سندھ، خیبرپختوانخوا اور بلوچستان پولیس حکام بھی شریک ہوئے جب کہ اجلاس میں ارکانِ پارلیمنٹ کی سیکیورٹی سے متعلق تحریک کا جائزہ لیا گیا۔ سلمان بلوچ کے خلاف اعجاز جکھرانی کی تحریک استحقاق بھی ایجنڈے میں شامل تھی جب کہ وزیرِمملکت برائے خزانہ رانا افضل نے بھی سابق ڈی سی اور فیصل آباد کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرارکھی تھی۔
قاسم نون نے رانا افضل کی تحریک استحقاق پر رانا افضل سے کہا ہے کہ سابق ڈی سی او فیصل آباد آپ سے معافی مانگنے کو تیار ہیں۔ رانا افضل نے جواب دیا کہ معافی مانگنا قانونی نکتہ نہیں، قاسم نون نے کہا کہ میں معاملہ نمٹا رہا ہوں، بس آپ خاموش ہوجائیں میں لوگوں کو ٹانگ نہیں سکتا۔
وزیرِمملکت نے قاسم نون سے کہا کہ آپ لوٹے ہیں، مجھے آپ کے ساتھ بیٹھنا ہی نہیں چاہئے تھا، آپ نے اپنے کردار کو مزید داغدار کردیا ہے۔ چیئرمین کمیٹی اور وزیرمملکت کی تلخ کلامی جھڑپ تک جاپہچنی جس پر قاسم نون نے سیکیورٹی کو طلب کرلیا اور اجلاس سے باہر نکالنے کا حکم دے دیا، جس پر وزیرمملکت رانا افضل کمیٹی چیئرمین کمیٹی کو گالیاں دیتے ہوئے کمرے سے باہر نکل گئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔