یاتریوں کوخالصتان کیلئے اکسانے کی کوشش کے بھارتی الزامات بے بنیاد ہیں، پاکستان

ویب ڈیسک  منگل 17 اپريل 2018
بھارت بےبنیاد الزامات سے سکھ یاتریوں کے دورے کے حوالے سے تنازع پیدا کررہا ہے، دفترخارجہ۔ فوٹو : فائل

بھارت بےبنیاد الزامات سے سکھ یاتریوں کے دورے کے حوالے سے تنازع پیدا کررہا ہے، دفترخارجہ۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ بھارتی یاتریوں کو خالصتان کے معاملے پر اکسانے کی کوشش کے بھارتی الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔

دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستان نے بھارتی یاتریوں کو خالصتان کے معاملے پر اکسانے کے بھارتی الزامات کو مسترد کردیا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت سمیت دنیا بھر کے ہندو اور سکھ یاتریوں کا خیر مقدم کرتا ہے تاہم بھارت کی جانب سے حقائق کو مسخ کرنے کے لئے غیراخلاقی و بے بنیاد الزامات لگائے جارہے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں بیساکھی اور خالصہ جنم دن کی تقریبات میں شریک سکھ یاتریوں کے دورے کے حوالے سے بھارت الزامات کے ذریعے جان بوجھ کر تنازع پیدا کررہا ہے جو افسوسناک ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔