- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
- کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار
- پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- سنہری درانتی سے گندم کی فصل کی کٹائی؛ مریم نواز پر کڑی تنقید
- نیویارک ٹائمز کی اپنے صحافیوں کو الفاظ ’نسل کشی‘،’فلسطین‘ استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات؛ دفعہ 144 کا نفاذ
- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- مینڈھے کی ٹکر سے معمر میاں بیوی ہلاک
- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت؛ انکوائری رپورٹ میں سابق ایس پی کلفٹن قصور وار قرار
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
خیبر پختونخوا میں تعلیمی بورڈز کے ملازمین کا احتجاج، انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی
پشاور: خیبر پختونخوا میں تعلیمی بورڈز کے ملازمین کی کئی روز سے جاری ہڑتال کے باعث بیس اپریل سے شروع ہونے والے انٹر میڈیٹ کے امتحانات ملتوی کر دیئے گئے۔
خیبر پختونخوا کے تمام تعلیمی بورڈز کے ملازمین دو ہفتے سے مطالبات منوانے کیلئے احتجاج کر رہے ہیں، جس کی وجہ صوبہ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کر دیئے گئے، چیئرمین تعلیمی بورڈ پشاور ڈاکٹر فضل الرحمان کے مطابق ملازمین کی ہڑتال کی وجہ سے امتحانی پرچہ جات، اسٹیشنری کی ترسیل اور دیگر ضروری اقدامات بیس اپریل تک ممکن نہیں۔ پشاور بورڈ کے ساتھ ایف آر پشاور، خیبر ایجنسی، مہمند ایجنسی اور چترال کے امتحانی سینٹرز بھی منسلک ہیں جہاں امتحانی سامان کی ترسیل تاحال مکمل نہیں ہوئی جس کی وجہ سے 20 اپریل سے شروع ہونے والے انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحانات ملتوی کر دئے گئے ہیں۔
صوبائی وزیر تعلیم محمد عاطف کے مطابق امتحانات تین روز کیلئے ملتوی کئے گئے ہیں، بورڈ ملازمین کی ہڑتال کی وجہ سے طلبہ کو بھی کئی روز سے مشکلات کا سامنا ہے، رول نمبر سلپس نہ ملنے اور دیگر مسائل حل نہ ہونے پر طلبہ نے بورڈ دفاتر میں احتجاج بھی کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔