عارفہ صدیقی نے برسوں بعد شوبز میں واپسی کا گرین سگنل دیدیا

شوبز رپورٹر  منگل 17 اپريل 2018
عارفہ صدیقی بطور گلوكارہ بھرپور انداز سے ميوزك ورلڈ ميں انٹری كا ارادہ ركھتی ہيں ۔ فوٹوفائل

عارفہ صدیقی بطور گلوكارہ بھرپور انداز سے ميوزك ورلڈ ميں انٹری كا ارادہ ركھتی ہيں ۔ فوٹوفائل

لاہور:  ماضی كی معروف اداكارہ اور گلوكارہ عارفہ صديقی نے شوبز ميں دوبارہ واپس آنے كا گرين سگنل دے ديا۔

تفصیلات کے مطابق  اس بار عارفہ صدیقی  بطور گلوكارہ بھرپور انداز سے ميوزک انڈسٹری ميں  انٹری كا ارادہ ركھتی ہيں۔ اس سلسلہ ميں انہوں نے باقاعدہ تياری بھی شروع كردی ہے۔

واضح رہے كہ عارفہ صديقی نے استاد نذر حسين سے شادی كے بعد گلوكاری اور اداكاری كو خيرباد كہہ ديا تھا البتہ كچھ عرصہ قبل جب ان كے شوہر كا انتقال ہوا تو انہوں  نے نوجوان گلوكار تعبير علی سے شادی كرلی تھی، جن كے كہنے پر عارفہ صديقی نے كئی سال بعد گلوكاری شروع كردی ہے اور جلد ہی وہ اس كا عملی مظاہرہ بھی كريں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔