نیول چیف کی چینی بحریہ کے سربراہ سے ملاقات، پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال

ویب ڈیسک  منگل 17 اپريل 2018
ایڈمرل ظفر محمود نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار پر روشنی ڈالی۔ فوٹو: پاک بحریہ

ایڈمرل ظفر محمود نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار پر روشنی ڈالی۔ فوٹو: پاک بحریہ

بیجنگ: نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے چین کی بحریہ کے سربراہ وائس ایڈمرل شین جِن لونگ سے ملاقات کی ہے۔

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی چین کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں انہوں نے چین کی بحریہ کے سربراہ وائس ایڈمرل شین جِن لونگ سمیت چین کے اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن فار سائنس، ٹیکنالوجی اینڈ انڈسٹری کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹرسے ملاقاتیں کی ہیں، جس میں دو طرفہ بحری تعاون اور خطے میں سیکیورٹی کی صورت حال سمیت عسکری صنعت کی ترقی کے اشتراک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چین کی بحریہ کے سربراہ سے ملاقات میں ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے عزم اور کردار سمیت میری ٹائم دہشت گردی اور بحری قزاقی کی روک تھام کے ضمن میں کثیرالقومی ٹاسک فورس میں پاک بحریہ کی شرکت پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر چین کی بحریہ کے سربراہ نے خطے میں میری ٹائم سکیورٹی کویقینی بنانےکے سلسلے میں پاک بحریہ کی خدمات اور عزم صمیم کو سراہا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔