ایشین ہاکی کوالیفائرز کیلیے قومی جونیئر ہاکی اسکواڈ کا اعلان

اسپورٹس رپورٹر  منگل 17 اپريل 2018
ایونٹ کا انعقاد 25 سے 29 اپریل تک تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں ہو گا،فوٹو:فائل

ایونٹ کا انعقاد 25 سے 29 اپریل تک تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں ہو گا،فوٹو:فائل

 لاہور: یوتھ اولمپکس کے ایشین ہاکی کوالیفائرز کیلیے قومی جونیئر ہاکی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔

وقاص احمد کپتان اور محب اللہ نائب کپتان ہوں گے، دیگر کھلاڑیوں میں اویس ارشد گول کیپر، علی رضا، مرتضیٰ یعقوب، جنید رسول، محسن خان، ذوالقرنین، حماد انجم شامل ہیں۔ اسٹینڈ بائی پلیئرز میں محمد عبداللہ، عبدالرحمان، اویس امین، ابرار احمد شامل ہیں۔

ایونٹ کا انعقاد 25 سے 29 اپریل تک تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں ہو گا۔ ایونٹ میں شریک 11 ٹیموں میں سے ٹاپ 2 ٹیمیں ارجنٹائن کے شہر بیونس آئرس میں 6 اکتوبر سے 18 اکتوبر تک شیڈول یوتھ اولمپکس میں ایشیا کی نمائندگی کریں گی

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔