فرانس کی عدالت نے بچے کا نام ’جہاد‘ رکھنے پر پابندی لگادی

ویب ڈیسک  منگل 17 اپريل 2018
 والدین بچے کا نام تبدیل کریں،عدالت کا حکم،فوٹو:فائل

والدین بچے کا نام تبدیل کریں،عدالت کا حکم،فوٹو:فائل

پیرس: فرانس کی ایک عدالت نے ’جہاد‘ نامی بچے کا نام تبدیل کرکے جاہد رکھ دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی عدالت نے والدین کو اپنے بچے کا نام ’جہاد‘ رکھنے پر پابندی لگاتے ہوئے اسے تبدیل کرنے کا حکم سنا دیا۔ عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ والدین ’جہاد‘ کی بجائے کوئی بھی دوسرا نام منتخب کرسکتے ہیں۔

جنوب مغربی شہر ٹولوس کی عدالت نے اپنے فیصلے میں فوری طور پر پیدائشی سرٹیفکیٹ سے بچے کا نام ’جہاد‘ تبدیل کرنے کا حکم دیتے ہوئے  سرٹیفکیٹ میں درج نام کے پہلے لفظ ’جاہد‘ کو اصلی نام کے طور پر رکھنے کی ہدایت کردی۔

واضح رہے کہ لفظ جہاد کے معنی جدوجہد کے ہیں تاہم اس وسیع المفہوم والے لفظ کو مغربی ممالک اور غیر مسلم قتل و غارت کے طور پر لیتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔