- لاڈلے کو اوپر سے حکم لینے کی عادت ہو چکی ہے، نواز شریف
- اسامہ بن لادن کا محافظ جرمنی میں سرکاری مراعات کے ساتھ مقیم، میڈیا
- دنیا کو بالادستی کے فریب کے چنگل سے نکلنا ہو گا، ایرانی وزیر خارجہ
- مانسہرہ میں چیف جسٹس پاکستان کے قافلے کو حادثہ؛ کئی گاڑیاں ٹکرا گئیں
- ہندو سادھو آسارام کو کم سن لڑکی سے زیادتی کے مقدمے میں عمر قید کی سزا
- پشاور ہائی کورٹ نے تحقیقات کے بغیر احسان اللہ احسان کی ممکنہ رہائی روک دی
- عوام کو ذہنی، معاشی اور اخلاقی طور پر غلام بنا دیا گیا ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ
- بھارتی سکھ یاتریوں کے ساتھ دیگر مذاہب کے لوگوں کی پاکستان آمد پر پابندی عائد
- کوئٹہ خود کش حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
- بہت ہوگیا چیف جسٹس صاحب! ہماری بھی عزت ہے، احسن اقبال
- بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ کھیلوں کے باہمی مقابلوں کے لیے سرگرم
- ملیریا کو شکست دینے کیلئے تیار ہوجائیے، عالمی یومِ ملیریا پر عزم
- ثنا چیمہ معاملہ؛ پولیس نے قبر کشائی کرکے نمونے حاصل کرلیے
- سندھ ہائی کورٹ میں عدالت عالیہ کے ججوں کی سنیارٹی سے متعلق درخواست مسترد
- سسرالیوں کے ہاتھوں زندہ جلائی گئی خاتون نے دم توڑدیا
- زلزلہ متاثرین فنڈزکیس؛ چیف جسٹس بذریعہ سڑک بالاکوٹ روانہ
- سیاست کے چکنے اور لڑھکتے گھڑے
- دنیا کا پہلا بینک جس کا سارا عملہ روبوٹس پر مشتمل ہے
- ڈارک چاکلیٹ دماغی تناؤ اور جسمانی سوزش کم کرتی ہے
- ایس ایس پی تشدد کیس؛ عمران خان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ موخر
نیپرا نے کراچی میں بجلی بحران کا ذمہ دار کے الیکٹرک کو قرار دے دیا

گیس نہ ہونے پر بھی کورنگی اور بن قاسم پاور پلانٹ متبادل فیول سے بجلی پیدا کرسکتے تھے لیکن انہیں بند رکھا گیا،نیپرا(فوٹو: فائل)
اسلام آباد: نیپرا نے کراچی میں بجلی کے بحران کا ذمہ دار کے الیکٹرک کو قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نیپرا (نیشنل پاور اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی) نے کراچی میں جاری بجلی کے بدترین بحران کی ذمہ داری کے الیکٹرک پر عائد کی ہے ساتھ ہی نیپرا نے کے الیکٹرک کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے۔ نیپرا نے یہ فیصلہ 5 رکنی کمیٹی کی رپورٹ پر کیا ہے۔
نیپرا نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت دونوں فریقین کا گیس بحالی کا تنازعہ حل کرائے، کے الیکٹرک کو گزشتہ سال کی بہ نسبت 50 سے 60 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کم مل رہی ہے لیکن کورنگی اور بن قاسم کے گیس پلانٹس پر متبادل فیول کا نظام موجود ہونے کے باوجود انہیں استعمال نہیں کیا گیا، گیس نہ ملنے پر ان پلانٹس کو ہائی اسپیڈ ڈیزل یا متبادل ایندھن پر نہ چلانا غیر ذمہ دارانہ عمل ہے۔
نیپرا نے کہا ہے کہ متبادل فیول پر پلانٹس چلانے سے کے الیکٹرک کو تقریباً 350 میگاواٹ بجلی مل سکتی تھی لیکن 27 مارچ سے 10 اپریل تک بن قاسم پاور اسٹیشن سے استعداد سے کم بجلی پیدا کی گئی، بن قاسم سے ایک ہزار 15 میگاواٹ کے بجائے صرف 647 میگاواٹ بجلی پیدا کی گئی جب کہ بن قاسم کا یونٹ نمبر دو بھی ستمبر سے بند پڑا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔