صدر نے سپریم اور پشاور ہائی کورٹ کے دائرہ کار کو فاٹا تک بڑھانے کی منظوری دیدی

ویب ڈیسک  منگل 17 اپريل 2018
صدر مملکت نے وزیراعظم کی سفارش پر بل کی منظوری دی - فوٹو: فائل

صدر مملکت نے وزیراعظم کی سفارش پر بل کی منظوری دی - فوٹو: فائل

صدر مملکت نے سپریم کورٹ اور پشاور ہائی کورٹ کے دائرہ کار کو فاٹا تک توسیع دینے کے بل کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر ممنون حسین نے سپریم کورٹ اور پشاور ہائی کورٹ کا دائرہ اختیار کو وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں تک توسیع دینے کے بل کی منظوری دے دی۔ انہوں نے بل کی منظوری وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی سفارش پر دی۔

واضح رہے سپریم کورٹ اور پشاور ہائی کورٹ کا دائرہ کار وفاق کے زیر انتظام علاقے فاٹا تک بڑھانے کے لیے ’فاٹا دائرہ کار بل 2017‘ قومی اسمبلی سے منظور ہونے کے بعد گزشتہ ہفتے سینیٹ سے بھی منظور ہوگیا تھا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔