- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
دنیاکی آدھی آبادی پانی کی قلت کاشکارہے،وائس چانسلر جامعہ کراچی
کراچی: یونیسکو تھائی لینڈ کے مشیرسائنس ڈاکٹر بینوبوئر نے کہا کہ دنیا میں3.6 ارب افراد پانی کی کمی کا شکارہیں،اقوام متحدہ نے اس عالمی مسئلے کانوٹس لیتے ہوئے ممالک کو نمکین پانی اور بنجر زمینوں کو قابل استعمال بنانے کا مشورہ دیا ہے۔دنیا میں موجود 97 فیصد سے زائد پانی نمکین ہے،ہیلو فائٹس کی صورت میں اس عالمی بحران سے نمٹا جاسکتا ہے۔
وہ جامعہ کراچی کے انسٹیٹیوٹ آف سسٹین ایبل ہیلو فائٹ یوٹیلائزیشن کے زیر اہتمام 4 روزہ عالمی کانفرنس سے خطاب کررہے تھے جس کاعنوان ’’پائیدارترقی ، سبزانقلاب میں ہیلوفائٹس کا کردار‘‘ تھا، جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان نے صدارتی خطاب میں کہاکہ پانی کے وسائل کم ہوتے جارہے ہیں اور اب دنیا کی آدھی آبادی پانی کی کمی کا شکار ہے،انھوں نے مزید کہا کہ سائنسی پروجیکٹس کی مارکیٹنگ انتہائی ضروری ہے تاکہ فنڈنگ اور سرمایہ کاری حاصل کی جاسکیں، کانفرنس سے سابق چیئرمین پاکستان سائنس فاؤنڈیشن پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف نے بھی خطاب کیا۔
جامعہ کراچی کے انسٹی ٹیوٹ آف سسٹین ایبل ہیلو فائٹ یوٹیلائزیشن کی ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر بلقیس گل نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر کی قابل کاشت زمینوں میں سے تقریباً11 فیصد شورزدہ ہیں جن میں سے اکثریت ترقی پذیر ممالک جن میں بھارت بنگلہ دیش اور پاکستان شامل ہیں ،ان ممالک کی زرعی پیدواراس مسئلے کی وجہ سے شدید خطرات ہیں،دنیا کے غریب ترین علاقے صحراسے مالامال ہیں اور نمکین پانی کے وسائل کے قریب واقع ہیں جہاں ہیلوفائٹس فارمنگ کیلیے سازگار حالات موجود ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔