- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
کراچی میں فائرنگ کے واقعات، مزید 6 ہلاک، 12 زخمی
کراچی: کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات کے دوران مزید6افرادہلاک اور12 زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ناظم آباد2نمبرپرنامعلوم افرادکی فائرنگ سے65سالہ غضنفرعلی ہلاک ہو گیا،مقتول ناظم آبادگول مارکیٹ کے قریب واقع مسجدو امام بارگاہ نور الایمان کاپیش امام اوررضویہ سوسائٹی کارہائشی جبکہ اس کاآبائی تعلق کوہاٹ سے تھا،پولیس واقعے کو ذاتی دشمنی قراردے رہی ہے۔عزیزبھٹی کے علاقے بلاک 10 میں گھر کے اندرسے نوجوان کی لاش ملی جوپراسرار طور پرہلاک ہوگیا،مقتول کی شناخت 20 سالہ راحیل کے نام سے ہوئی جوکہ سیکنڈ ایئر کاطالب علم اورقرآن مجید حفظ کررہاتھا۔
پیرآبادکے علاقے قصبہ کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے50سالہ بسم اللہ جان ہلاک ہوگیا،مقتول اے این پی کے ایم پی آرکالونی وارڈکاصدرتھااوراس کا کپڑوں کا کاروبار تھا، مقتول 7 بچوں کا باپ تھا۔بن قاسم کے علاقے اسٹیل ٹائون سندھی گوٹھ میں2 گروپوں کے درمیان مسلح تصادم ہوگیا،فائرنگ کے باعث پورا علاقہ گونج اٹھا اورلوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے،فائرنگ سے45سالہ راشد ہلاک جبکہ 18 سالہ رستم علی اور 30 سالہ ساجدزخمی ہوگئے۔ پولیس نے علاقے میں فوری طورپرپہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان مبین کوکب اورآصف لاشاری کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے2نائن ایم ایم پستول اور ایک کار برآمدکرلی۔
گارڈن کے علاقے نشترروڈپرنامعلوم افرادکی فائرنگ سے کاشف عرف بابر زخمی ہوگیا،مضروب سنی تحریک لیاری سیکٹر کاانچارج ہے،زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔پنجاب چورنگی پرنامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ سے کارسوار رانا عظیم زخمی ہوگیا،کھوکھراپار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 25 سالہ نوید زخمی ہوگیا۔رات گئے ملنے والی اطلاعات کے مطابق فیڈرل بی صنعتی ایریا کے علاقے بلاک 21 گلشن امین میں دکان پر فائرنگ سے 30 سالہ حبیب اللہ اور 25 زاہدہلاک ہوگئے،مقتول حبیب اللہ بسم اللہ کول سینٹرکامالک جبکہ زاہد ملازم تھا،فریج اور اے سی کی مرمت کا کام کیا جاتاتھا۔
نیوکراچی سیکٹرالیون جی گودھرا میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 2راہگیر 12 سالہ شہزاد اور 32 سالہ زیب زخمی ہوگئے،کیماڑی کے علاقے میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے32 سالہ محمدرمضان جبکہ ملیر سٹی بکراپیڑی کے قریب فائرنگ سے20 سالہ ہارون زخمی ہوگیا۔لیاری کے علاقے ہنگورآبادمیں غوثیہ روڈپرنامعلوم افرادکی فائرنگ سے3افرادزخمی ہوگئے،سول اسپتال کے ایم ایل او کے مطابق 40 سالہ عرفان باکسرکوسول اسپتال لایا گیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔