- جواد سہراب ملک وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر
- حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک بھرمیں 80 فیصد اینٹوں کے بھٹے بند
- مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی نوجوان شرجیل دم توڑ گیا
- ملکی زرمبادلہ کے ذخائر دس سال کی کم ترین سطح پر آگئے
- چالان کیوں کیا؟ لاہور میں درجن بھر افراد کا ٹریفک اہلکاروں پر تشدد
- گاڑی روکنے پرخاتون کی ڈی ایس پی ٹریفک سے بدتمیزی، تھپڑ مار دیا
- ہماری خوش قسمتی ہے اس بار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں اچھے کھلاڑی ہیں، سرفراز احمد
- 90 روز میں انتخابات نہ کرائے تو نگراں وزرائے اعلیٰ پر آرٹیکل 6 لگے گا، فواد چوہدری
- مزید 3 فارماسیوٹیکل کمپنیز نے پاکستان سے کاروبار بند کرنے کی تیاری شروع کردی
- ڈالر کی پرواز جاری، پہلی بار انٹربینک قیمت 271 روپے تک پہنچ گئی
- شیخ رشید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی اٹارنی جنرل آف پاکستان تعینات
- پاک فضائیہ کے 8 افسران کی ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی
- چینی کمپنی نے 9 کروڑ ڈالر کے بقدر نوٹوں کا پہاڑ، ملازمین میں بانٹ دیا
- دباؤ والے دستانے جو مردہ بچوں کی پیدائش کم کرسکتے ہیں
- گھرکے کمرے کو فلمی سیٹ بنانے والی آسان ایپ
- ایف آئی اے نے ’عمران ریاض کو حراست‘ میں لے کرسائبر کرائم کے حوالے کردیا
- توقع ہے کابل پاکستان اور عالمی برادری سے اپنے وعدے پورے کرے گا، ترجمان دفتر خارجہ
- صرف گمراہ عناصر ہی ایسے گھٹیا حملے کرسکتے ہیں، جامعہ الازہر کا پشاور حملے پر اظہار مذمت
- سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں اضافہ
آرمی چیف باجوڑ اور سوات پہنچ گئے تعلیم اور روزگار سے دہشت گردی کم ہوگی،جنرل کیانی
سوات میںخون کی بیماری میںمبتلابچے کی عیادت،اعزازی کیپٹن کے بیج لگائے، دورے کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات فوٹو: اے پی پی
اسلام آ باد / باجوڑ / مینگورہ: چیف آف آرمی سٹاف جنرل پرویز اشفاق کیانی نے متحدہ عرب امارات کی امدادسے مکمل کیے جانیوالے منصوبوں کے افتتاح کے سلسلہ میںجمعے کو باجوڑ اورسوات کا دورہ کیا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف نے باجوڑ میںخارکے مقام پرٹیکنیکل کالج کاافتتاح کیا۔یہ کالج الیکٹریکل، مکینیکل اور کان کنی سمیت انجینئرنگ کے مختلف شعبوں میں 450 طلباء کو ڈپلومہ سطح کی تکنیکی تعلیم فراہم کریگا،پاکستان آرمی کے انجینئرزنے 2سال سے کم عرصہ میں 266.2 ملین روپے کی لاگت سے یہ منصوبہ مکمل کیاہے۔ بعد میںآرمی چیف شیخ زیدبن سلطان پل کاافتتاح کرنے کیلیے شاموزئی سوات گئے۔ یہ پل پرانے شاموزئی پل کی جگہ تعمیر کیاگیا ہے۔اس پل کی تعمیر سے سوات کے تقریباً20 لاکھ افراد کو فائدہ پہنچے گا۔ ایف ڈبلیو او نے 897.4 ملین روپے کی لاگت سے ڈیڑھ سال کے عرصہ میں یہ منصوبہ مکمل کیاہے۔
اس موقع پرآرمی چیف نے دہشتگردی سے متاثرہ علاقوں میںترقیاتی کام کیلئے تعاون پر متحدہ عرب امارات کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ اس طرح کے منصوبوں سے علاقے کے لوگوں کی مشکلات کم ہوں گی اور نوجوانوں کو تعلیم اور اقتصادی مواقع کی فراہمی سے دہشت گردی ختم کرنے میں مدد ملے گی۔اس سے قبل کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل خالد ربانی نے آرمی چیف کا خیرمقدم کیا۔ متحدہ عرب امارات کے سفیرعیسیٰ عبداللہ الباشا النعیمی اور پاکستان میں امارات کے امدادی پروگرام کے سربراہ عبداللہ الغفیلی بھی اس موقع پر موجود تھے۔آرمی چیف کے دورہ کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔جنرل اشفاق پرویزکیانی نے باجوڑمیںقبائلی عمائدین سے ملاقاتیں بھی کیںجبکہ سوات میںخون کی بیماری میں مبتلاایک بچے کی عیادت کرنے کے ساتھ اسے اعزازی کیپٹن کابیج بھی لگایا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔