ایم کیوایم پاکستان بہادرآباد اور پی آئی بی کے راستے جدا ہوگئے

نعیم خانزادہ  بدھ 18 اپريل 2018
بہادر آباد گروپ کل اہم پریس کانفرنس کر یگا،دونوں جانب سے بڑے فیصلوں کا امکان
فوٹو:فائل

بہادر آباد گروپ کل اہم پریس کانفرنس کر یگا،دونوں جانب سے بڑے فیصلوں کا امکان فوٹو:فائل

 کراچی: ایم کیوایم پاکستان بہادرآباد اور پی آئی بی کے راستے جداہو گئے۔ دونوں گروپوں میں ثالثی کی تمام کوششیں ناکام ہوگئیں۔

فاروق ستار کسی صورت عامرخان اور بہادر آباد رابطہ کمیٹی کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار نہیں جبکہ بہادرآباد گروپ کسی صورت کامران ٹیسوری اور فاروق ستار کے من پسند افراد کو اہم عہدوں ہی نہیں بلکہ پارٹی میں رکھنے پر بھی تیار نہیں۔ بہادر آباد کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لا ئن ختم ہوگئی ہے۔ اب دونوں جانب سے بڑے فیصلوں کا امکان ہے، بہادر آباد گروپ کے رہنما 19 اپریل کو انتہائی اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

ایم کیوایم کے دونو ں گروپوں کے ایک ہونے کا امکان انتہائی کم رہ گیا ہے۔دونوں گروپوں کی جانب سے پتنگ اور جھنڈے کے حصول کی کوشش تیزکی جائیں گی۔ بہادر آباد گر وپ کی جانب سے 17 اپریل کی حتمی ڈیڈ لائن دی گئی تھی کہ فا روق ستار سمیت تمام لوگ واپس آ جائیں اور اپنے پر انے عہدوں پر کام شروع کر دیں۔ اگر 17 اپریل تک نہیں آئے تو پھر وہ کا رکن کی حیثیت سے واپس آ سکتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بہادر آباد گر وپ کو یہ علم میں ہے کہ فا روق ستار اور کچھ اہم رہنما ، اراکین اسمبلی واپس نہیں آ ئیں گے لیکن کچھ رہنما اور اہم ذمے داران جلد بہادر آباد کیمپ جو ائن کرلیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ بہادر آباد گروپ انتخابات تک کسی صورت رابطہ کمیٹی تحلیل کر نے پر رضا مند نہیں جبکہ فاروق ستار بہادر آباد میں موجود رابطہ کمیٹی کے ساتھ کام کر نے کیلیے کسی صورت تیار نہیں۔ بہادر آباد گر وپ اور پی آئی بی گروپ اب عدالت میں زیر سما عت مقدمے میں دلچسپی لے رہے ہیں کہ ہر صورت ہتنگ کانشان اور جھنڈا ہم کو مل جائے۔اس سلسلے میں فا روق ستار اپنے وکیل بابر ستار اور بہادر آباد گروپ کی بیرسٹر فروغ نسیم سے اہم ملاقاتیں جاری ہیں۔ذرائع نے بتا یا کہ دونوں گروپو ں کے درمیان گذشتہ روز ثالثی کی ایک اور کوشش ناکام ہو ئی۔ ذرائع نے بتا یا کہ فا روق ستار نے واضح کر دیا ہے کہ وہ عامر خان اور موجود رابطہ کمیٹی کے ساتھ کسی صورت کام نہیں کر یں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔