عدالت عظمیٰ میں ملک بھر سے صرف 250 فوجداری اپیلیں باقی ہیں،جسٹس آصف سعید

عابد علی آرائیں  بدھ 18 اپريل 2018
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 اسلام آباد: عدالت عظمیٰ کے سینئر ترین جج جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے انکشاف کیا ہے کہ عدالت عظمیٰ میں سارے پاکستان سے صرف 250 فوجداری اپیلیں باقی رہ گئیں جنہیں جلد نمٹادیا جائیگا، 24 سال کاالتوا ختم کردیا گیا۔

ضمانت کے ایک مقدمے میں فاضل جج نے کہاکہ انہوں نے 2 ہفتے کراچی رجسٹری میں سماعت کی اوروہاں پر زیرالتوا تمام فوجداری مقدمات نمٹادیے جبکہ کوئٹہ میں بھی التواکا شکار تمام مقدمات نمٹا دیے گئے ۔اس پر ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے کہا یہ تاریخی کامیابی ہے، جسٹس آصف سعیدکھوسہ کا کہنا تھا کہ اسی لیے مقدمات میں التوا نہیں دیا جائے گا، آج کاکام آج ہی ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔