اعلی ہنرمند نوجوان سعودی عرب بھیج سکتے ہیں،سربراہ نیوٹیک

نمائندہ خصوصی  بدھ 18 اپريل 2018
ذوالفقاراحمدچیمہ سے سینئرسعودی سینئر سفارتکار فہدالشہری کی ملاقات

ذوالفقاراحمدچیمہ سے سینئرسعودی سینئر سفارتکار فہدالشہری کی ملاقات

 اسلام آباد: سربراہ نیوٹیک ذوالفقار احمد چیمہ نے کہاہے کہ ملکی نوجوانوں کو اعلیٰ معیار کی تربیت دے رہے ہیں،جس کی بدولت سعودی عرب کی تمام ضروریات پوری کرینگے۔

سعودی عرب کے سینئر سفارتکار فہدالشہری نے ذوالفقار احمد چیمہ سے ملاقات کی جس میں ہنر مند پاکستانیوں کو سعودی عرب میں معقول معاوضے پر ملازمت کے حصول جیسے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے بتایا کہ نیوٹیک کے زیر اہتمام بڑے اعلیٰ معیار کی ٹریننگ ہوتی ہے اور ہم سعودی عرب کیلیے کافی بڑی تعداد میں ہنر مند بھیج سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں اُن فنون میں خصوصی تربیت دی جارہی ہے جسکی سعودی عرب اور مڈل ایسٹ میں زیادہ ڈیمانڈ ہے اسکے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو عربی زبان بھی سکھائی جارہی ہے،سعودی سفارتکار نے عندیہ دیا کہ جلد ہی سعودی عرب کی تعمیراتی بزنس کی بڑی شخصیات کو پاکستان کا دورہ کرایا جائیگاتاکہ وہ خود آکر فنی تربیت کا معیار دیکھ سکیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔