افغانستان میں فائرنگ و جھڑپیں، 6 شہری اور 16جنگجو ہلاک

نیوز ایجنسیاں  بدھ 18 اپريل 2018
صوبہ غور میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، غزنی میں فورسز اور طالبان میں جھڑپیں ہوئیں
 فوٹو: فائل

صوبہ غور میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، غزنی میں فورسز اور طالبان میں جھڑپیں ہوئیں فوٹو: فائل

کابل:  افغانستان کے مغربی صوبے غور میں مسلح افراد نے 6 عام شہریوں کو فائرنگ کر کے جاں بحق کر دیا۔

صوبائی پولیس کے ترجمان اقبال ناظمی نے بتایا کہ حملہ آوروں نے صوبائی دارالحکومت فروز کوہ کے قریب ایک گاڑی کو نشانہ بنایا، جس دوران 6 افراد جاں بحق اور4 زخمی ہوگئے۔ حملے کا نشانہ بننے والے تمام افراد کا تعلق ہزارہ برادری سے ہے۔

دریں اثنا صوبہ غزنی میں سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں میں 16 جنگجو جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔