پشاور میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، اسلحہ اور بارودی مواد برآمد

جہانگیر شہزاد  بدھ 18 اپريل 2018
پولیس نے دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفیش شروع کردی فوٹو: فائل

پولیس نے دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفیش شروع کردی فوٹو: فائل

پشاور: پولیس نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا۔

کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ عبداللہ اورممتاز نامی دو دہشت گردوں نے تھانہ ریگی کی حدود میں کسی نامعلوم مقام پر خطرناک بارودی مواد زیر زمین چھپا رکھا ہے، پولیس نے محلہ غزالی گڑھی میں واقع ایک مکان کے صحن میں زیرزمین چھپایا گیا بارودی مواد اوراسلحہ برآمد کرلیا۔

برآمد کئے گئے بارودی مواد میں 3 عدد ٹینک شکن بارودی سرنگیں، ایک راکٹ لانچر، 3 راکٹ لانچر گولے، 7 مارٹر گولے، 9 آر پی جی، 100 الیکٹرک ڈیٹو نیٹرز ، 18عدد ٹائم پنسل، خود کش جیکٹ میں استعمال ہونے والے 3 عدد لیڈپیسز، 10عدد ایگنیٹرسیٹ برائے بارودی ہینڈ گرنیڈ شامل ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عبداللہ ولد ممتاز اور ممتاز ولد امین اللہ دہشت گردی، قتل، اقدام قتل اور درجنوں دیگر سنگین مقدمات میں بھی مطلوب ہیں، دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفیش شروع کردی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔