پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر پہلی دبئی کبڈی پریمئیر لیگ جیت لی

ویب ڈیسک  ہفتہ 13 اپريل 2013
پاکستان کی جانب سے کپتان مشرف جاوید ، شفیق چشتی ، لالہ عبیداللہ  اور شہزاد اکمل ڈوگر نے بہترین کھیل پیش کیا۔ فوٹو: فائل

پاکستان کی جانب سے کپتان مشرف جاوید ، شفیق چشتی ، لالہ عبیداللہ اور شہزاد اکمل ڈوگر نے بہترین کھیل پیش کیا۔ فوٹو: فائل

شارجہ:  پاکستان نے بھارت کو شکست دے کرپہلی دبئی کبڈی پریمئیر لیگ اپنے نام کرلی ہے.

روایتی حریفوں کے درمیان ہونے والا فائنل شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوا جسے دیکھنے کے لئے ہزاروں تماشائی موجود تھے،پاکستانی کھلاڑیوں نے کھیل میں اپنی برتری ثابت کی اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مقابلہ یک طرفہ ہوتا گیا۔

وقفے تک پاکستان کو بھارت پر 13 کے مقابلے میں 26 پوائنٹس  سے برتری حاصل تھی جوکہ دوسرے ہاف کے اختتام پر بھی برقرار رہی اور پاکستان نے بھارت کو 27 کے مقابلے میں 49 پوائنٹس سے ہرا کر  پہلی دبئی کبڈی پریمئیر لیگ جیت لی،پاکستان کی جانب سے کپتان مشرف جاوید، شفیق چشتی ، لالہ عبیداللہ  اور شہزاد اکمل ڈوگر نے بہترین کھیل پیش کیا۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے ورلڈ کپ 2012 کے فائنل میں بھارت نے پاکستان اور ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو شکست دی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔