کراچی:رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن ، 24سے زائد جرائم پیشہ افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

ویب ڈیسک  ہفتہ 13 اپريل 2013
 گہرام بگٹی گوٹھ میں بھی آج صبح رینجرزنے گھر گھر تلاشی لی اور16 افراد کو حراست میں لے کر ان کے ہتھیارقبضےمیں لےلئے ہیں فوٹو: فائل

گہرام بگٹی گوٹھ میں بھی آج صبح رینجرزنے گھر گھر تلاشی لی اور16 افراد کو حراست میں لے کر ان کے ہتھیارقبضےمیں لےلئے ہیں فوٹو: فائل

کراچی: مختلف علاقوں میں رینجرز نے ٹارگٹڈ چھاپہ مار کارروائیوں میں 24 سے زائد جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لینےکا دعویٰ کیا ہے ، ملزمان سے اسلحہ  بھی ملاہے۔

رینجرز ترجمان کے مطابق لیاری کے علاقوں جدگال چوک، چیل چوک، دبئی چوک، گل محمدی لین، چھٹ پٹ لین، گھڑیال چوک، رانگی واڑہ اور کلاکوٹ کے بعض مقامات پر ٹارگٹڈ آپریشن کیاگیا، جس میں 300 سے زائد رینجرز اہلکاروں نے  راستے بند کرکے مکانات کی تلاشی لی اور 7 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ، جن سے 3 کلاشنکوفوں سمیت 10 مختلف اقسام کے ہتھیارملے ہیں ۔

دوسری جانب بن قاسم کے علاقے گہرام بگٹی گوٹھ میں بھی آج صبح رینجرزنے گھر گھر تلاشی لی اور16 افراد کو حراست میں لے کر ان کے ہتھیارقبضےمیں لےلئے ہیں جبکہ حراست میں لئے گئے افراد کو تفتیشی مراکز میں منتقل کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔