- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گذشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
- وزیراعظم کا اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم تیز کرنے کا حکم
- جی-7 وزرائے خارجہ کا اجلاس؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
- پنڈی اسٹیڈیم میں بارش؛ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پر سوال اٹھادیا
- اس سال ہم بھی حج کی نگرانی کرینگے شکایت ملی تو حکام کو نہیں چھوڑیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- بشریٰ بی بی کو کھانے میں ٹائلٹ کلینر ملا کر دیا گیا، عمران خان
بنگلادیشی کرکٹ کوچ نے باتھ روم میں دفتر بنالیا
ڈھاکا: بنگلہ دیشی ویمنز کرکٹ کوچ نے باتھ روم میں دفتر بنالیا جب کہ ٹریننگ کیلیے درکار سازوسامان محفوظ رکھنے کا اہتمام بھی کرلیا۔
ڈھاکا سے 200کلو میٹر کے فاصلے پر بوگرا کے شہید چندو اسٹیڈیم میں ویمن کرکٹ کو فروغ دینے کی ایک منفرد مثال سامنے آئی، ایک مقامی کوچ مسلم الدین نے فنڈز کی کمی کے سبب اسٹیڈیم کے باتھ روم میں ہی اپنا دفتر قائم کرلیا،40مربع فٹ کے اس کمرے کوکسی تبدیلی کے بجائے اسی حالت میں استعمال کیا جارہا ہے، ٹوائلٹ سیٹس پر نیٹس اور پیڈز رکھے گئے ہیں،سنک گیندوں سے بھرا پڑا ہے،ٹینک پر ایک گلدان سجا دیا گیا، دیواروں پر کرکٹرز کی تصاویر آویزاں ہیں۔
مسلم الدین نے کہاکہ ہمارے پاس ایک کمرہ تھا جوخالی کرنا پڑا، باتھ روم استعمال میں نہیں تھا، میں نے خود اس میں دفتر بنانے کی اجازت مانگی،خواتین کرکٹرز نے بڑی سلیقہ مندی سے اس کا منظر نامہ تبدیل کردیا۔
یاد رہے کہ گذشتہ11سال سے جاری اس ٹریننگ کیمپ سے بنگلہ دیش کی قومی ویمنز ٹیم کو خدیجہ کبرا،ریتو موہنی اور شمیم اختر جیسی کرکٹرز میسر آچکی ہیں۔
بی سی بی کے ہائی پرفارمنس منیجر نے اس رپورٹ پر شرمندگی کا اظہار کرنے کے بجائے کہاکہ مسلم الدین جیسے کوچ ویمن کرکٹ کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہے ہیں،کرکٹرز کا کلب سطح سے انٹرنیشنل کرکٹ تک سفر میں ساتھ دینے والے زیادہ نہیں ہوتے۔
بنگلادیشی سلیکٹر حبیب البشر نے بھی مسلم الدین کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ انھوں نے مشکل حالات میں ویمن کرکٹرز کو تربیت دینے کے ساتھ کیچنگ نیٹ سمیت پریکٹس کیلیے ایسا سامان بھی تیار کیاجو انٹرنیشنل مارکیٹ میں کافی مہنگا دستیاب ہوتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔