پشاورمیں مرکزجماعت اسلامی، صوابی میں جے یوآئی کے امیدوار کے گھرکے باہرسے بارودی مواد برآمد

ویب ڈیسک  ہفتہ 13 اپريل 2013
صوابی میں جے یوآئی(ف) کے امیدوار کے گھر سے 5کلو دھماکا خیزمواد ناکارہ بنادہا گیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ  فوٹو فائل

صوابی میں جے یوآئی(ف) کے امیدوار کے گھر سے 5کلو دھماکا خیزمواد ناکارہ بنادہا گیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ فوٹو فائل

پشاور میں جماعت اسلامی کے مرکز اور صوابی میں جمعیت علمائے اسلام(ف) کے امیدوار کے گھر کے باہر نصب بارودی مواد ناکارہ بنا دیا گیا۔

پشاور میں جماعت اسلامی کے مرکز سردار گڑھی کے ساتھ نہر میں بوری میں مارٹر شیل کے گولے چھپائے گئے تھےجنہیں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے برآمد کر کے ناکارہ بنا دیئے، دوسری جانب  صوابی میں سابق صوبائی وزیر تعلیم فضل علی حقانی کے گھر کے سامنے مشکوک چیز دیکھ کر راہ گیر نے پولیس کو اطلاع دی جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا ، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق بارودی مواد میں 5کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا تھا۔

واضح رہے فضل علی حقانی حلقہ پی کے 35 سے جے یو آئی(ف) کے امیدوار ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔