- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو برانڈ ایمبیسڈر مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
- ایف بی آر نے ایک آئی ٹی کمپنی کی ٹیکس ہیرا پھیری کا سراغ لگا لیا
- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
- خاتون ڈاکٹرز سے علاج کرانے والی خواتین میں موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
احد چیمہ پیراگون میں براہ راست ملوث، سعد رفیق کا لین دین مشکوک، نیب پنجاب
لاہور: ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور سلیم شہزاد نے کہا ہے کہ سعد رفیق کی اراضی کے لین دین میں شکوک و شبہات موجود ہیں اور چند روزمیں دونوں بھائیوں کے خلاف انکوائری میں پیشرفت متوقع ہے۔
گزشتہ روزلاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلیم شہزاد نے کہا کہ احد چیمہ کا پیرا گون سٹی سے گہرا تعلق ہے، اراضی احد چیمہ اوران کا خاندان خرید رہا تھا جبکہ ادائیگی پیراگون کر رہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی فیملی ممبران کے بینک بیلنس میں حیران کن اضافہ ہوا، سب لوگ کہتے ہیں کہ احتساب کریں مگر دوسروں کا، چیئرمین نیب کی ہدایت پر چہرہ دیکھے بغیر ایمانداری سے کام کر رہے ہیں۔
ڈی جی نیب سلیم شہزاد نے کہاکہ خواجہ سعد رفیق کی اراضی لین دین میں شکوک شبہات ہیں، نیب کی تحقیقات جاری ہیں اور چند روز میں دونوں بھائیوں کے حوالے سے اہم انکشافات سامنے آنے کی امید ہے۔انھوں نے کہا کہ خواجہ صاحب ٹی وی پرجوکہتے ہیں اسکے ثبوت بھی پیش کریں، جب کرپشن نہیں کی تو ڈرنا کیسا۔
ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سعد رفیق قابل عزت سیاستدان ہیں، نیب نے ان کی کوئی دستاویزات لیک نہیں کیں۔ نیب اپنی تحقیقات میں سچ سامنے لائے گا اور ان کے کیس میں میرٹ پرفیصلہ کرینگے۔ انھوں نے کہا کہ سب لوگ کہتے ہیں احتساب کریں مگردوسروں کا، چیئرمین نیب کی ہدایت پر چہرہ دیکھے بغیر ایمانداری سے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔