وطن واپسی سے متعلق کل پتہ چل جائے گا، نوازشریف

ویب ڈیسک  جمعرات 19 اپريل 2018
نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کلثوم نواز کی عیادت کے لئے لندن میں ہیں۔ : فوٹو : سوشل میڈیا

نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کلثوم نواز کی عیادت کے لئے لندن میں ہیں۔ : فوٹو : سوشل میڈیا

لندن: سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ میں اہلیہ کی عیادت کے لئے لندن آیا ہوں واپسی کب تک ہوگی کل پتہ چل جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی طبیعت مزید ناساز ہونے کے بعد سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز لندن پہنچ گئے ہیں۔ لندن پہنچنے پر میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف کا کہنا تھا کہ میں سیاسی گفتگو نہیں کروں گا اپنی اہلیہ کی عیادت کے لئے لندن آیا ہوں اور یہاں تک قیام کروں گا اس حوالے سے بھی کل ہی پتہ چلے گا۔

دوسری جانب نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ 5 ماہ کے طویل عرصے بعد اپنی والدہ سے ملاقات ہوئی، وہ بہت کمزور اوران کا رنگ پیلا پڑ گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ میری والدہ سمیت تمام ماؤں کو صحت عطا فرمائے۔ مریم نواز نے ملاقات کی تصویریں بھی ٹویٹر پر پوسٹ کی ہیں۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔