بیلٹ پیپرز کی چھپائی، پاک فوج کے جوان پرنٹنگ کارپوریشن پاکستان پر تعینات

ویب ڈیسک  ہفتہ 13 اپريل 2013
کرا چی،لاہور  اور اسلام آباد میں آج رات ہی اہلکاروں کو تعینات کر دیا جائے گا۔ آئی ایس پی آر  فوٹو: فائل

کرا چی،لاہور اور اسلام آباد میں آج رات ہی اہلکاروں کو تعینات کر دیا جائے گا۔ آئی ایس پی آر فوٹو: فائل

راولپنڈی: الیکشن کمیشن کے فیصلے کے تحت بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے دوران پرنٹنگ کارپوریشن پاکستان پر پاک فوج کے دستے تعینات کردیئے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق پاک فوج ان مقامات پر تعینات ہوگی جہاں بیلٹ پیپرز پرنٹ کیے جا رہے ہیں، اس سلسلے میں کرا چی،لاہور  اور اسلام آباد میں فوج کی ایک ایک کمپنی تعینات کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کےمقامات پرفوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا تھا، دوسری جانب آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی بھی چیف الیکشن کمشنرجسٹس(ر)فخرالدین جی ابراہیم کو شفاف انتخابات کے انعقاد کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراچکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔