باکمال لوگ،لاجواب سروس؛ مانچسٹر میں پی آئی اے کی ائیرہوسٹس سے منشیات برآمد

ویب ڈیسک  ہفتہ 13 اپريل 2013
برطانوی حکام نے منشیات کی برآمدگی کے بعد ایئرہوسٹس کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔  فوٹو : فائل

برطانوی حکام نے منشیات کی برآمدگی کے بعد ایئرہوسٹس کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔ فوٹو : فائل

لندن: برطانوی حکام نے مانچسٹر پہنچنے والی قومی ائیرلائن کی پرواز کے عملے میں شامل ایئر ہوسٹس کے لیپ ٹاپ سے منشیات برآمد کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق برطانوی حکام نے پی آئی کے عملے کے سامان کی تلاشی کے دوران ایک ایئرپوسٹس کے لیپ ٹاپ سے 500 گرام ہیروئن برآمد کرلی، حکام نے منشیات کی برآمدگی کے بعد ایئرہوسٹس کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے جبکہ اس سلسلے میں پاکستانی ہائی کمیشن اور ایئرلائن حکام کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ماضی میں بھی قومی ائیرلائن کی پروازوں کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ کے کئی واقعات منظرعام پر آچکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔