شہبازشریف سے چوہدری نثار کی ایک اور ملاقات

دونوں رہنماؤں کے مابین ہونے والی ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


ویب ڈیسک April 19, 2018
دونوں رہنماؤں کے مابین ہونے والی ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ : فوٹو : فائل

صدر مسلم لیگ(ن) شہبازشریف سے چوہدری نثار نے پنجاب ہاؤس میں ملاقات کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف اور سابق وفاقی وزیرِداخلہ چوہدری کی ملاقات ہوئی ہے جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق شہبازشریف پنجاب ہاؤس میں ہونے والے ایک اجلاس کی صدارت کے لئے اسلام آباد آئے تھے اور اس دوران دونوں رہنماؤں کی مختصر اورغیررسمی ملاقات ہوئی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شہبازشریف اور چوہدری نثار کے ایک دوسرے سے گلے شکوے

واضح رہے کہ سابق وزیرِداخلہ چوہدری مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے خائف ہیں اور متعدد پریس کانفرنسز میں وہ اظہار خیال بھی کرچکے ہیں جب کہ گزشتہ چند روز میں شہبازشریف اور چوہدری نثار کے مابین متعدد ملاقاتیں ہوچکی ہیں جس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے سابق وزیرداخلہ کو ان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کراچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں