برطانیہ بھر میں پلاسٹک اسٹرا اور کاٹن بڈ پر جلد پابندی کا امکان

ویب ڈیسک  جمعرات 19 اپريل 2018
رواں سال کے آخر میں پابندی عائد ہوگی،فوٹو:فائل

رواں سال کے آخر میں پابندی عائد ہوگی،فوٹو:فائل

 لندن: برطانوی وزیراعظم نے ملک بھر میں پلاسٹک اسٹراس اور کاٹن بڈ کی فروخت پر پابندی لگانے کا یقین دہانی کرادی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے اعلان کیا ہے کہ وہ  اس سال کے آخر تک  پلاسٹک کے ڈرنکنگ اسٹراس اور کاٹن بڈ کی فروخت پر پابندی کے حوالے سے منصوبہ تیار کررہی ہیں، پہلے مرحلے میں وہ دکانوں پر پلاسٹک کی ان اشیا کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کرنے کے بعد ڈسپوزبل کلچر کے خاتمے کے خلاف جدوجہد کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: فریج اور فریزر پلاسٹک پشت کی وجہ سے آتشزدگی کا بڑا خطرہ قرار

برطانوی وزیراعظم نے کامن ویلتھ میں شامل ممالک کے سربراہان پر زور دیا ہے کہ وہ  سمندروں کو پلاسٹک  اشیا سے پاک کرنے اور خطرناک موسمیاتی تبدیلوں کے سدباب کے لیے برطانیہ کا ساتھ دیں اور ایک دوسرے کی مدد کریں۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلوں سے نمٹنے کے لیے اکٹھے ہونے کا یہ بہترین موقع ہےاس لیے کامن ویلتھ میں شامل ممالک اس چیلنج کو قبول کریں اور اپنے سمندوں کو پاک کرکے آبی حیات کی زندگیوں کو بچائیں۔

ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں ہر سال 12 ملین ٹن پلاسٹک کی اشیا سمندروں میں پھینکی جاتی ہیں جب کہ ہر 40 سیکنڈ میں کچرے سے بھرا ایک ٹرک کوڑا کرکٹ سمندر میں ڈمپ کرتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔