- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، قاضی فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
کوئٹہ ترقیاتی پیکیج سے ترقی کا نیا دور شروع ہوگا، وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ کوئٹہ ترقیاتی پیکیج پر عمل درآمد سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ اور کیڈٹ کالج کے قیام سے آواران میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت کوئٹہ ترقیاتی پیکج کے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ سمیت صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی، چیف سیکریٹری بلوچستان اورنگزیب حق سمیت متعلقہ اداروں کے حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں کیڈٹ کالج آواران، تربت بلیدہ روڈ، ایم ایٹ اور وزیراعلیٰ پیکیج میں شامل ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا، سریاب اور جوائنٹ روڈ کی توسیع اور نواں کلی بائی پاس کی تعمیر کے منصوبوں کا آئندہ چند روز میں آغاز کا فیصلہ کرتے ہوئے پروجیکٹ ڈائریکٹر کو تمام انتظامات فوری مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی گئیں۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ تر قیاتی پیکج پر عمل درآمد سے صحت وصفائی، ماحولیات اور آمدورفت کی بہتر سہولتیں میسر آئیں گی، پیکیج پر عمل درآمد سے کوئٹہ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ اور کیڈٹ کالج کے قیام سے آواران میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا ہدایت دیتے ہوئے کہنا تھا کہ منصوبوں میں تاخیر سے عوام میں احساس محرومی پیدا ہوا ہے لہذا ایم ایٹ خضدار شہداد کوٹ سیکشن پر زیر تعمیر پلوں کی تعمیر جلد مکمل کی جائے جب کہ این ایچ اے اور واپڈ ا کے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں وفاقی حکومت اپنا کردار ادا کرے۔
اجلاس میں خصوصی طور پر شریک کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ایف ڈبلیو او اور این ایل سی کے تحت سڑکوں کی تعمیر وتوسیع کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کی جائے گی بلکہ منصوبے پر کام کرنے والی کمپنی کو مکمل سیکیورٹی دی جائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔