سونے کی قیمتوں میں اضافہ

بزنس رپورٹر  جمعـء 20 اپريل 2018
فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 60 ہزار 250 اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 51ہزار642 روپے ہوگئی۔ فوٹو: فائل

فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 60 ہزار 250 اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 51ہزار642 روپے ہوگئی۔ فوٹو: فائل

 کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت1 ڈالر کی کمی سے1348 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت1 ڈالر کی کمی سے1348 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجودمقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب250 اور214 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 60 ہزار 250 اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 51ہزار642 روپے ہوگئی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت10 روپے کے اضافے سے790 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت8.57 روپے بڑھ کر 677.14 روپے ہوگئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔