ویڈیو نے سابق بھارتی فوجی کو 40 برس بعد خاندان سے ملا دیا

سابق بھارتی فوجی ناکام شادی کے بعد اپنا گھر بار چھوڑ کر 1978ء سے منی پور کی گلیوں میں بھیک مانگ کر گزارا کر رہا تھا


ویب ڈیسک April 20, 2018
چالیس سال لاپتہ شخص کو بھتیجے نے یوٹیوب پر ایک ویڈیو میں دیکھ کر شناخت کیا۔ فوٹو : ممبئی پولیس

بھارت میں وڈیو شئیرنگ ویب سائیٹ یوٹیوب پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو نے 40 سال سے بچھڑے ہوئے شہری کو اہل خانہ سے ملوا دیا۔

ایک فوٹوگرافر کی وجہ سے 66 سالہ بھارتی شہری کُھمدرام گمبھیر سنگھ 40 سال بعد اپنے خاندان سے مل گیا۔ فوٹو گرافر نے ایک ہندی گانا گاتے ہوئے بزرگ شہری کی ویڈیو یوٹیوب پر اپ لوڈ کی تھی۔ جسے ایک غیر سرکاری تنظیم نے دیکھا اور گمشدہ شہری کے خاندان کی کھوج کا آغاز کیا اور یوں ممبئی پولیس کی معاونت سے کھمد رام سنگھ اپنے اہل خانہ سے ملنے میں کامیاب ہو گیا۔

https://twitter.com/MumbaiPolice/status/985841090489143296

فوٹو گرافر فیروز شاکر نے یہ ویڈیو گزشتہ برس اکتوبر میں ریکارڈ کر کے یو ٹیوب پر اپ لوڈ کی تھی جس میں گم شدہ شخص کو ایک گانا گاتا ہوئے دکھایا گیا تھا۔ گمبھیر ایک تعمیراتی مزدور کے طور پر کام کرتا رہا تھا اور شراب نوشی کا عادی ہو گیا تھا۔ دوسری جانب بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہےکہ گمبھیر ایک سابق فوجی افسر ہے، 26 سال کی عمر میں ناکام شادی کے بعد سے وہ لاپتہ تھا۔ یو ٹیوب ویڈیو کو دیکھ کر گھمبیر کے بھائی نے اسے شناخت کیا۔

فوٹو گرافر فیروز شاکر ایک عوامی فوٹو گرافر ہیں جو سڑکوں اور گلی محلوں سے دلچسپ اور منفرد لمحات کو کیمرے میں محفوظ کرتے ہیں اپنی ایک مہم کے دوران فیروز شاکر کی ملاقات 66 سالہ کُھمدرام گمبھیر سنگھ سے ہوئی جو 1978 سے اپنے اہل خانہ سے دور منی پور کی گلیوں میں بھیک مانگ کر گزارا کیا کرتا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں