پنجاب والے خوش نصیب ہیں انہیں شہبازشریف جیسا وزیراعلیٰ ملا، وسیم اختر

آصف محمود  جمعـء 20 اپريل 2018
 ترقیاتی کام اورمحنت دیکھ کروزیراعلیٰ پنجاب مبارکباد کے مستحق ہیں؛ وسیم اختر، فوٹوفائل

ترقیاتی کام اورمحنت دیکھ کروزیراعلیٰ پنجاب مبارکباد کے مستحق ہیں؛ وسیم اختر، فوٹوفائل

لاہور: میئرکراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ کراچی میں  کچرے کے ڈھیر دیکھ کر دکھ ہوتاہے کراچی میں مسائل کو حل کرنے کے لیے جرات کی ضرورت ہے۔

لاہور میں تحصیل ہیڈ کوارٹراسپتال مناواں کے دورے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے میئرکراچی نے کہا کہ لارڈ میئر لاہور خوش قسمت ہیں کہ انہیں کھل کرعوام کی خدمت کا موقع مل رہا ہے، کراچی میں مسائل کو حل کرنے کے لیے جرات کی ضرورت ہے۔ وہ سندھ حکومت پرتنقید نہیں کریں گے، لیکن وہاں کچرے کے ڈھیردیکھ کردکھ ہوتا ہے۔

بعد ازاں میئر کراچی وسیم اختر نے جیلانی پارک میں ڈی جی پی ایچ اے کے دفتر آمد کے موقع پر کہا کہ لاہور میں مثالی ترقیاتی کام کرائے جا رہے ہیں، ہم منتخب لوگ عوام میں رہتے ہوئے ان کے مسائل حل کر سکتے ہیں، مجھے خوشی ہے کہ پنجاب میں فنڈ عوام پر خرچ ہو رہا ہے، یہاں سب لوگ مل کر کام کر رہے ہیں، پنجاب والے خوش نصیب ہیں انہیں شہبازشریف جیسا وزیراعلیٰ ملا، ترقیاتی کام اورمحنت دیکھ کروزیراعلیٰ پنجاب مبارکباد کے مستحق ہیں۔

وسیم اختر نے کہا کراچی میں روزانہ 13 ہزار ٹن کچرا پھینکا جاتا ہے، کراچی سے کچرا صاف کرنے کی کوشش کررہے ہیں، وفاق کو معاملے کے حل کے لیے اقدامات کرنے چاہیئں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔