امریکا میں خاتون سینیٹر کی نومولود بچے کے ہمراہ اجلاس میں شرکت

ویب ڈیسک  جمعـء 20 اپريل 2018
خاتون سینیٹر کی نوزائیدہ بچے کے ساتھ اجلاس میں شرکت کے لیے قانون سازی کرنا پڑی تھی۔ فوٹو : سوشل میڈیا

خاتون سینیٹر کی نوزائیدہ بچے کے ساتھ اجلاس میں شرکت کے لیے قانون سازی کرنا پڑی تھی۔ فوٹو : سوشل میڈیا

 واشنگٹن: امریکی سینیٹر ڈک ورتھ نے اپنے نوزائیدہ بچے کے ہمراہ سینیٹ اجلاس میں شرکت کرکے ووٹنگ میں حصہ لیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکا کی پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار کسی سینیٹر نے اپنے دس دن کے بچے کے ہمراہ نہ صرف سیشن میں شرکت کی بلکہ ووٹ بھی کاسٹ کیا۔ اس عمل کے لیے سینیٹر ڈک ورتھ کو ایک دن قبل قانون سازی کرکے نوزائیدہ بچے کے ہمراہ شرکت کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

اس موقع پر خاتون امریکی سینیٹر نے کہا ہے کہ سینیٹر ہونے کے ساتھ ساتھ ماں کی ذمہ داری بھی نبھانے پر مسرت محسوس کر رہی ہوں، میری کوشش ہوتی ہے کہ نجی زندگی سے سیاسی ذمہ داریوں پر حرف نہ آئے اور نہ ہی قانون سازی کی ذمہ داری اہل خانہ سے دوری کا باعث بنے۔ خواتین کو معاشرے میں دہری ذمہ داریاں نبھانی ہوتی ہیں۔

اس سے قبل امریکی سینیٹر اپنے نوازئیدہ بچے کے ساتھ سینیٹ اجلاس میں پہنچیں تو ساتھی اراکین نے پر جوش استقبال کیا اور مبارکباد بھی دی۔ اس قانون سازی کے بعد امریکی سینیٹ میں بچوں کے داخلے کی اجازت مل گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔