برطانیہ میں لاکھوں افراد بجلی و گیس کے بغیر زندگی گزارنے پر مجبور

ویب ڈیسک  جمعـء 20 اپريل 2018
ہزاروں برطانوی شہری بجلی کے بل ادا کرنے کی سکت نہیں رکھتے (فوٹو: فائل)

ہزاروں برطانوی شہری بجلی کے بل ادا کرنے کی سکت نہیں رکھتے (فوٹو: فائل)

 لندن: برطانیہ بھر میں قریباً لاکھوں افراد مالی وسائل کی کمی کے باعث فاقہ کشی کا شکار ہیں اور بنیادی سہولیات کے بغیر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

سٹیزن ایڈوائس بیورو(سی اے بی) کی جمعے کو جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق برطانیہ بھر میں 4 لاکھ کے لگ بھگ افراد بجلی کا بل ادا کرنے کی سکت نہ رکھنے پر بغیر بجلی کے گھروں میں رہ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ بھر میں پلاسٹک اسٹرا اور کاٹن بڈ پر جلد پابندی کا امکان

اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک لاکھ 40 ہزار افراد  گیس اور بجلی استعمال کرنے کے لیے پری پیمنٹ میٹرز کی استطاعت نہیں رکھتے، ان گھروں میں رہنے والے بچے بھی مالی وسائل کی کمی کی وجہ سے معمول کی زندگی گزارنے سے محروم ہیں۔

لیونگ ویج فاؤنڈیشن کی جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کم آمدنی والے ایک تہائی والدین بغیر کھائے پیے نوکریوں پر جاتے ہیں  کیونکہ ان کے پاس خوراک کے لیے پیسے نہیں ہوتے جب کہ محدود آمدنی والے گھرانوں کی بڑی تعداد بجلی کا بل ادا کرنے میں ناکام رہتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔