کراچی میں لوڈ شیڈنگ کم ہوگئی، سی ای او کے الیکٹرک کا دعوی

ویب ڈیسک  جمعـء 20 اپريل 2018
گیس كی كمی کے باعث كراچی میں  بجلی كا بحران پیدا ہوا، طیب ترین (فوٹو: فائل)

گیس كی كمی کے باعث كراچی میں بجلی كا بحران پیدا ہوا، طیب ترین (فوٹو: فائل)

 کراچی: كے الیكٹرك كے چیف ایگزیكٹو آفیسر طیب ترین نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کو گیس کی فراہمی بہتر ہونے سے کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی آگئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق میڈیا سے بات كرتے ہوئے كے الیكٹرک كے چیف ایگزیكٹو آفیسر طیب ترین نے كہا ہے كہ گیس كی كمی كی وجہ سے كراچی میں  بجلی كا بحران پیدا ہوا، پاور ڈویژن كی طرف معاملے پر اجلاس  بلائے جانے كے بعد صورتحال بہتر بنانے میں  مدد ملے گی۔

طیب ترین نے كہا كہ كے الیكٹرك كو گیس كی فراہمی بہتر ہونے كی وجہ سے  بجلی كی صورتحال بہتر ہوئی ہے اور لوڈ شیڈنگ میں  بھی كمی آئی ہے، امید ہے كہ وزارت توانئی کے اجلاس میں  ہونے والے فیصلوں سے كراچی كے شہریوں  كو بجلی كی فراہمی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

یہ پڑھیں: کے الیکٹرک کو بجلی کا بحران حل کرنے کی ہدایت کی ہے، اویس لغاری

طیب ترین  نے بتایا كہ كے الیكٹرک سوئی سدرن كے ساتھ معاہدہ كرنے كے لیے تیار ہے دس ایم ایم سی ایف ڈی والا یہ معاہدہ پرانا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔