- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
بار بار اسمارٹ فون دیکھنے کی لت نشے کی مانند ہے، ماہرین
سان فرانسسكو: ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اسمارٹ فون کو بار بار دیکھنے کی شدید عادت اس شخص کو منشیات کی لت کی مانند جکڑلیتی ہے۔
سان فرانسسکو اسٹیٹ یونیورسٹی کے پروفیسر ایرک پیپر کے مطابق اسمارٹ فون کا استعمال عین اسی طرح ہے جس طرح کوئی شخص منشیات استعمال کرتا ہے لیکن اس کی باقاعدہ سائنسی وجوہ ہیں جنہیں جاننا بہت ضروری ہے۔
شروع شروع میں سوشل میڈیا ایپس کے نوٹی فکیشن کی آواز کو نظر انداز کرنا مشکل ہوتا ہے بعد ازاں اس کا انتظار رہتا ہے اور بعد میں یہ ایک نشے کی عادت بن جاتی ہے اس موقع پر اسمارٹ فون کا استعمال منشیات کے استعمال جیسا ہوجاتا ہے لیکن ایسے افراد میں اداسی، تنہائی اور بے چینی کا تناسب بھی بہت زیادہ ہوتا ہے۔
پروفیسر پیپر کے مطابق اسمارٹ فون کی لت دماغ کے اندر خلیات کے روابط (کنکشنز) عین اسی طرح کردیتی ہے جس طرح افیون استعمال کرنے والے کے دماغ میں ہوتے ہیں، جس طرح لوگ خود کو بھلانے اور درد بھگانے کے لیے افیون اور نشہ استعمال کرتے ہیں عین اسی طرح وہ اسمارٹ فون پر سوشل میڈیا ایپس کو بار بار کھول کر دیکھتے رہتے ہیں۔
اس ضمن میں ایرک پیپر اور ان کے ساتھیوں نے 135 افراد کا سروے کیا اور بتایا کہ اسمارٹ فون کے بہت زیادہ عادی افراد ایک کام پر توجہ نہیں دے پاتے اور وہ ڈپریشن، بے چینی اور اکیلے پن کے بھی شکار ہوتے ہیں۔
نفسیات دانوں کے مطابق اسمارٹ فون کی سب سے بڑی وجہ مختلف ایپس پر آنے والی اپ ڈیٹس اور پیغامات ہیں جو اسمارٹ فون کے عادی شخص کے لیے ایک زنجیر کی مانند ہیں۔
ایرک کہتے ہیں کہ سوشل میڈیا کمپنیوں کو زیادہ نگاہیں، زیادہ کلک اور بار بار توجہ چاہیے اور یہ سب زیادہ رقم کے لالچ میں کیا جاتا ہے، اب حال یہ ہے کہ اسمارٹ فون نے لوگوں کی توجہ کو اغوا کر رکھا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔