سونا 60 ہزار روپے تولہ سے نیچے آگیا

بزنس رپورٹر  ہفتہ 21 اپريل 2018
فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 59900 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 51342 روپے ہوگئی۔ فوٹو: فائل

فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 59900 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 51342 روپے ہوگئی۔ فوٹو: فائل

 کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت6 ڈالر کی کمی سے 1342 ڈالر کی سطح پرپہنچ گئی۔

بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت6 ڈالر کی کمی سے 1342 ڈالر کی سطح پرپہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب350 روپے اور300 روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 59900 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 51342 روپے ہوگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت10 روپے کے اضافے سے 800 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت8.57 روپے کے اضافے سے 685.71 روپے ہوگئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔